Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا یادگار ترین دن قرار دے دیا
    • سندھ میں ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا آغاز، 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم
    • کرکٹرز نے نظام بگاڑا، اب کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے: سکندر بخت
    • چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی
    • فاطمہ ثنا پُرعزم، پاکستان کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر نظریں
    • ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت کے ‘جوہری رویے’ میں تبدیلی پاکستان کے لیے خطرہ

    By Daily Khabrainاگست 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    bharat johri
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینٹر آف انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس) کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اپنے جوہری نظریات پر نظر ثانی کرنا پاکستان کی سیکیورٹی خدشات کو بڑھادے گا جس سے جنوبی ایشیا کا استحکام شدید خطرات سے دوچار ہوجائے گا۔سی آئی ایس ایس کی جانب سے ”اقدار روکنے سے طاقت روکنے تک: بھارت کے ’نیوکلیئر ڈاکٹرائن‘ میں تبدیلی“ کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بھارت کے اپنی جوہری رویے میں ممکنہ تبدیلی جبکہ پاکستان کے لیے اس کے اثرات اور علاقائی استحکام پر بحث کی گئی۔سی آئی ایس ایس ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کے جوہری رویے میں تبدیلی پاکستان کو خطرات سے دوچار کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان بات چیت کا ماحول بھی محدود ہوسکتا ہے۔اپنے حالیہ بیان میں بھارتی حکام نے اشارہ دیا تھا کہ نئی دہلی جوہری ہتھیاروں کی جنگ میں پہل نہ کرنے کے اپنے جوہری ڈاکٹرائن پر نظر ثانی کر سکتا ہے جبکہ اس میں ’پیش بندی کے طور پر دوشمن کو روکنے کے لیے پہل‘ کرنے کے آپشن کو شامل کیا جاسکتا ہے۔بھارت کے موجودہ جوہری نظریہ کے تحت نئی دہلی، پاکستان کے جوہری حملے کے جواب میں جوہری کارروائی کر سکتا ہے تاہم اپنی پالیسی کی تبدیلی سے بھارت، پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو پہلے ہی نشانہ بنا سکتا ہے۔نیو یارک کی یونیورسٹی آف البانی میں پولیٹیکل سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کرسٹوفر کلاری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو پہل کرتے ہوئے نشانہ بنانا بہت مشکل ہے لیکن امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حاصل ہونے والی ٹیکنالوجی اور اپنی جوہری صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے اس کے لیے ایسا کرنا نا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید خرابی پیدا ہونے کی صورت میں بھارت، پاکستان کی کسی بھی کارروائی کو روکنے کے لیے اس آپشن کو استعمال کر سکتا ہے۔ہارورڈ یونیورسٹی میں بیلفر سینٹر برائے سائنس اور بین الاقوامی امور میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر منصور نے بھی ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کسی بھی ممکنہ جنگ کے خطرے سے قبل پاکستان کے جوہری اثاثوں پر اسٹرائیک کرکے اپنا غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔سی آئی ایس ایس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر علی سرور نقوی نے اپنے ابتدائی ریمارکس میں پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے جن خدشات کی جانب اشارہ کیا ان میں امریکا اور بھارت کا بڑھتا ہوا تعاون ہے۔سی ا?ئی ایس ایس کے سینیئر اہلکار ڈاکٹر نعیم سالک نے دعویٰ کیا کہ نئی دہلی کی جانب سے سامنے ا?نا والا یہ بیان بھارت کی جارحانہ حکمت عملی کا عکاس ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ

      ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

      دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.