ایڈنبرا: گرین شرٹس آئندہ برس جون میں اسکاٹ لینڈ میں 2 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز ہوگی، یہ میچز بالترتیب 12 اور 13 جون کو ایڈنبرا میں شیڈول ہیں۔
اسکاٹ لینڈ آئندہ برس پاکستان کی 2 ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے میزبانی کریگا، گزشتہ روز اس کی تصدیق کردی گئی جس کے تحت گرین شرٹس 12 اور 13 جون کو ایڈنبرا میں مختصر ترین فارمیٹ کے 2 میچز کھیلیں گے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسکاٹ لینڈ اپنے ملک میں کسی فل آئی سی سی ممبر کی ٹوئنٹی 20 کیلیے میزبانی کریگا،اس سے قبل 10 جون کو اسکاٹش ٹیم اپنے ہوم گراو¿نڈ پر انگلینڈ سے ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کے کپتان کائیل کوئیٹزر نے بڑی ٹیموں کیخلاف مقابلوں کی تصدیق پر خوشی کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں ایک انتہائی باصلاحیت پاکستانی ٹیم کی 2 ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے میزبانی کا موقع میسر آئیگا، یہ پلیئرز اور ہمارے شائقین دونوں کیلیے بہت بڑی خبر ہے۔ یہ دونوں مقابلے بھی اسی ہفتے ہی منعقد ہونگے جس میں ہم ایڈنبرا میں انگلینڈ کی ایک ون ڈے کیلیے میزبانی کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے بطور گروپ ان فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا یہ ایک اہم موقع ہوگا۔کائیل کوئیٹزر نے مزید کہا کہ رواں برس ہم نے زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں کو شکست دی،اب ہمارے پاس چند مزید فل ممبرز کو حیران کرنے کا موقع موجود ہے۔
بریکنگ نیوز
- این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
- اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
- خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
- پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
- ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
- رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
- اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
- ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ
- ایران کا معاہدے کی پاسداری کا دعویٰ، امریکا پر خلاف ورزی کا الزام
- کیوبا میں ایک ہفتے میں دوسری ملک گیر بجلی بندش
- قتل کی کوشش پر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
- حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مسترد کر دی۔
- وفاقی حکومت نے پٹرول 13 اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا
- مشرقی تہران صوبے میں دھماکے کی اطلاع
- حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
- کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
- وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
- سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
- امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
- فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
