Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آزادی کپ؛ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

    By Daily Khabrainستمبر 12, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    qazafi
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: کرکٹ کو ترسے شائقین کے مرجھائے چہرے آج کھل اٹھیں گے جب ورلڈ الیون اور پاکستان کی ٹیمیں آزادی کپ سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل ہونگی،عوام کا جوش وجذبہ عروج پر پہنچ گیا۔
    ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کے ساتھ ہی شائقین کرکٹ کا جوش وجذبہ بھی عروج پر پہنچ چکا، آج شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہورکی مصنوعی روشنیوں میں میچ شروع ہونے کا شدت سے انتظارکیا جا رہا ہے۔ ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب ہوں یا گھر میں بیٹھ کر مقابلہ دیکھنے پر مجبور افراد، ملک بھر کے کروڑوں افراد سمیت دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں آزادی کپ سیریز کے اس میچ پر مرکوز ہوں گی۔
    سات ملکوں کے کرکٹرز پر مشتمل ورلڈ الیون کی آمد پر ہی خوشی سے نہال شائقین کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے سے ویران ہونے والے میدان آباد دیکھنا بڑا خوشگوار تجربہ ہو گا۔ کرکٹ ہمارا جنون ہے، بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچ کر دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دینگے۔
    پ±رجوش شائقین کی موجودگی میں اسٹارز سے مزین دونوں ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے،مہمان اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملا اور تمیم اقبال بیٹنگ میں استحکام کی علامت ہیں،جارح مزاج جارج بیلی اور کولنگ ووڈ کی صلاحیتیوں سے بھی دنیا واقف ہے،ڈیوڈ ملر اختتامی اوورز میں مار دھاڑ کیلیے مشہور ہیں،گرانٹ ایلوئیٹ، ڈیرن سیمی اور تھشارا پریرا جیسے آل راو¿نڈرز میچ کا پانسہ پلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وکٹ کیپر ٹم پین اچھی بیٹنگ بھی کرسکتے ہیں۔
    اسپن کے شعبے میں موجود عمران طاہر نے ہمیشہ ہی پاکستانی بیٹسمینوں کیلیے مشکلات پیدا کیں،سیموئل بدری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، پیس بیٹری میں مورن مورکل اور بین کٹنگ جیسے ہتھیار بھی موجود ہیں۔
    ادھر چیمپئنز ٹرافی کے فاتح گرین شرٹس کا مورال بھی بلند ہے، پریکٹس میچ میں کپتان سرفراز اور شعیب ملک نے عمدہ فارم کا مظاہرہ کیا، فخرزمان میچ ونر کے طور پر پہچان بنا چکے،اپنے اچھے دن احمد شہزاد بھی تہلکہ مچا سکتے ہیں، باصلاحیت بابر اعظم اورعمر امین کی خدمات بھی سرفراز احمد کو حاصل ہونگی، عماد وسیم، فہیم اشرف اور عامر یامین جیسے آل راو¿نڈرز بھی انھیں میسر ہیں،شاداب خان کیریبیئن پریمیئر لیگ کے بعد پریکٹس میچ میں بھی گھومتی گیندوں سے پریشان کرتے رہے،ان دنوں حسن علی کا ڈنکا بج رہا ہے، رومان رئیس کو محمد عامر کا خلا پ±رکرنے کیلیے پلیئنگ الیون میں جگہ مل سکتی ہے جبکہ عثمان شنواری اور سہیل خان کا آپشن بھی موجود ہے۔
    دوسری جانب سخت حفاظتی حصار میں علی الصبح مقامی ہوٹل پہنچنے والی مہمان ٹیم نے شام 5بجے پریکٹس کیلیے قذافی اسٹیڈیم کا رخ کیا،گرین شرٹس نے بھی اسی میدان میں لہو گرمایا، دونوں ٹیموں نے 3 گھنٹے تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں صلاحیتوں کو نکھارنے کیلیے خاصی سرگرمی دکھائی، قبل ازیں سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں کپتان سرفرازاور ہم منصب ڈوپلیسی نے فتح کا عزم دہرایا، پلیئرز نے ورلڈ الیون کیلیے تیار کی گئی نئی کٹس میں تصاویر بنوائیں۔
    قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میزبان کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ ورلڈ الیون میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی شامل ہیں، ہم تو چاہتے ہیں کہ سیریز کے تمام میچز جیتیں لیکن یہ اتنا آسان نہیں، ہمیں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین پرفارم کرنا ہوگا۔ ہم کسی ایک شعبے پر انحصار نہیں کرینگے، انھوں نے کہا کہ ہم محمد عامر کے نہ کھیلنے سے پہلے سے ہی آگاہ تھے، متبادل آپشن موجود ہیں،حسن علی، رومان رئیس، شاداب خان اور عماد وسیم بہترین بولرز ہیں، بیٹنگ میں احمد شہزاد ،شعیب ملک ،فخر زمان اور میں خود بھی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرینگے۔
    سرفراز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے تاکہ وہ نہ صرف ٹی ٹوئنٹی بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی اپنی جگہ بنا سکیں، تمام کھلاڑیوں کیلیے اپنی سرزمین پر تماشائیوں کے سامنے اچھا کھیل دکھانے کا موقع ہے۔ انھوں نے ایک سوال پر کہاکہ میرے فیورٹ کھلاڑی ہاشم آملا ہیں، وہ نہ صرف بہترین کھلاڑی بلکہ اچھے انسان بھی ہیں۔
    کپتان نے کہا کہ ورلڈ الیون کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، بھارتی کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے بارے میں معلوم نہیں کہ ان کی کیا پالیسی ہے، دیگر ٹیمیں آئیں گی تو ایک کھلاڑی کیا بھارت کی پوری ٹیم پاکستان آئے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست

      کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز

      پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.