لاہور(نیوزایجنسیاں) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس سے شرجیل خان جیسا بہترین کرکٹر ضائع ہوگیا۔لاہور میں اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ لمبی پلاننگ نہیں کرتا، ایک میچ اور سیریز پر توجہ دیتا ہوں، پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے اپنے پیش رو مصباح کی طرح فتوحات حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔سرفراز احمد نے کہا کہ مصباح الحق پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ کے کامیاب ترین کپتان تھے،ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، تجربہ کار یونس خان کے نہ ہونے سے بھی فرق پڑے گا اور میرے لیے یہ ایک نیا چیلنج ہے، پوری کوشش کروں گا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کی طرح طویل فارمیٹ میں بھی ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے، کسی بھی طرز کے کھیل میں کپتان اکیلا کچھ بھی نہیں کرسکتا، ہر کھلاڑی کا کردار اہم ہوتا ہے،سب پلیئرز کو ساتھ لے کر چلوں گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کھیل کے ہر شعبے میں بتدریج بہتری آرہی ہے، سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم بہت اچھی ہے،دوسری جانب ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ مضبوط ہے،وہاب ریاض کی بولنگ اسپیڈ بہت بہتر ہے اور عامر کی رفتار بھی بہتری کی طرف جارہی ہے جب کہ یاسر شاہ نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ہے اور وہ مکمل فٹ ہیں،بلال آصف اور محمد اصغر جیسے نوجوان سپنرز بھی موجود ہونگے۔ بیٹنگ میں اظہر علی اور اسد شفیق کیساتھ باصلاحیت نوجوان کرکٹرز حارث سہیل اور عثمان صلاح الدین کی خدمات حاصل ہیں،اوپنرز سمیع اسلم اور شان مسعود یواے ای کی کنڈیشنز سے واقف اور انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے نہیں۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہر کپتان کی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے میچ میں کامیابی کیساتھ فاتحانہ آغاز کرے،میری خواہش ہے کہ پہلے میچ میں سنچری سکور کرتے ہوئے قیادت کا حق ادا کروں۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز نے کہا کہ ابھی تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں کافی بہتری لانے کی ضرورت ہے جس کیلیے کھلاڑی اور منیجمنٹ پوری کوشش کررہے ہیں، سب کا مقصد یہی ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے، انضمام الحق بطور چیف سلیکٹر مجھے بہت سپورٹ کرتے اور میری رائے کا بھی خیال رکھتے ہیں،پوری ٹیم اور منیجمنٹ کا ایک ہی پیج پر ہونا خوش آئند ہے۔کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل زندگی بھر یاد رہے گا اور اس ٹیم میں شامل کوئی بھی کھلاڑی ان لمحات کو نہیں بھول سکتا، ورلڈ کپ 2019 ابھی دور ہے، اس سے قبل ہمیں ہر شعبے میں آہستہ آہستہ مزید بہتری لانی ہے، تیزی سے جدید کرکٹ کی جانب گامزن ہیں،فٹنس، فیلڈنگ اور اسٹرائیک ریٹ بہتر ہوا ہے،بہتری کا یہ سفر جاری رکھنا ہوگا۔سرفراز نے کہا کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان ضرور آئیں گی اور آنے والے دنوں میں بھارتی ٹیم بھی پاکستان آنے کے بارے میں ضرور سوچے گی، پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کا سامنا آنا بدقسمتی تھی، شرجیل خان جیسا کرکٹرز ضائع ہوگا،وہ ایک ایسے اوپنر تھے جو ٹیم کو بہترین آغاز دینے کی صلاحیت رکھتے تھے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
- ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
- سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
- سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
- سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
- ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
- ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
- PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
- لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
- طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
- سپارکو کے زیر اہتمام ورلڈ سپیس ویک 2026 ،4 سے 10 اکتوبر تک منایا جائیگا
- سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن ‘ افسران ‘ اہلکاروں کیخلاف مہم جاری
- غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید
- حنا جاوید قتل کیس’ مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلئے دوسرا خط
- عراق کا ایران کیساتھ3 سرحدی گزرگاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان
- ایل ڈی اے بغیر نقشہ منظوری کے تعمیرات روکنے میں دن رات کوشاں ہے:ترجمان کا موقف
- پوتن، زیلنسکی ملاقات کا امکان نہیں،روسی صدارتی محل
- سہیل آفریدی، جنید اکبر یا جو بھی نااہل ہوجائے لانگ مارچ تو ہوگا:جنیداکبر
