Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف کے بیٹوں اور داماد کی گرفتاری باری بارے اہم خبر

    By Daily Khabrainاکتوبر 3, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    maryamnawazhassannawazhussainnawaz
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (کرائم رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف پر احتساب عدالت میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی ، احتساب عدالت نے نواز شریف کو 9اکتوبر کو دوبارہ پیش ہونے اور حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا ، سابق وزیر اعظم کے صاحبزادوں اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابل جبکہ مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے او ر حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے ۔پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف ، ان کے بچوں حسین، حسن، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف 3نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ذاتی طور پر احتساب عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد نہ ہوسکی جس کے بعد نواز شریف واپس پنجاب ہاﺅس چلے گئے، عدالت نے نواز شریف کو 9 اکتوبر کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا جبکہ احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پر نواز شریف کے صاحبزادوں اور ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ مریم نوازکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے بچے اور داماد حاضر نہیں ہوئے، عدالتی استفسار پر فاضل جج کو بتایا گیا کہ حسین ، حسن، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ملک میں نہیں ہیں اس لیے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوسکی جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔اس دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ بیرون ملک نوٹسز کی تعمیل مشکل ہوتی ہے ،اس لئے عدالت حکم دے کہ ان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے۔نواز شریف سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم اب آئندہ سماعت پرعائد ہوگی۔نوازشریف نے عدالت میں 50لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے ، ڈپٹی میئر اسلام آباد چوہدری رفعت نے نوازشریف کی ضمانت دی ۔ ، کارروائی کے دوران نیب نے استدعا کی کہ غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے جبکہ اس پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ ریفرنسز کا مواد بہت زیادہ ہے اس لئے تیاری کرنے کی مہلت دی جائے اور فردجرم کو موخر کیاجائے ۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ اگر اگلی پیشی پرتما م ملزمان پیش نہ ہوئے تو پھر ان ریفرنسز کو الگ الگ کیاجاسکتاہے ۔ عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ مریم نوازاور کیپٹن صفدر آئندہ سماعت پر پیش ہوجائینگے ۔ واضح رہے کہ نواز شریف، ان کے تین بچوں اور داماد پر سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں مقدمات قائم کئے گئے ہیں، احتساب عدالت 6 ماہ میں ریفرنسز کی سماعت کی پابند ہے تاہم قانون کے مطابق تمام ملزمان کی موجودگی میں فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے باہرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔احتساب عدالت کا کنٹرول پاکستان رینجرز نے سنبھال لیاجب کہ پولیس، رینجرز اور ایف سی کے ایک ہزار جوان تعینات تھے ، جوڈیشل اکیڈمی آنے والے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے، عمارت کے ارد گرد خاردارتاریں بچھائی گئی ہیں اور جوڈیشل اکیڈمی میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے، میڈیا نمائندوں کواندرداخل ہونے کے لئے خصوصی پاسز جاری کیے گئے ہیں، احتساب عدالت میں سماعت 9 بجے شروع ہوگی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کریں گے۔دوسری جانب نوازشریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے وکیل خواجہ حارث، وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال، راجہ ظفرالحق اورمائزہ حمید کوعدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جب کہ رینجرز کے بریگیڈئیر کے احکامات پر میڈیا نمائندگان کو بھی باہر نکال دیاگیا ہے، دوسری جانب رجسٹرار کا کہنا ہے کہ ہم نے میڈیا کو داخلے سے نہیں روکا میڈیا کو اندرجانے کی اجازت ہے۔واضح رہے 26 ستمبر کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دائر کیے گئے 3 نیب ریفرنسز پر سماعت ہوئی تھی جس میں ان پرفرد جرم کیلئے 2 اکتوبر کی تاریخ مقررکی گئی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.