Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرید ایکسپریس میں حیدرآباد کی بکنگ والی بوگی غائب، مسافروں کو مشکلات
    • ملتان:دیہاتی خاتون چاول کی اپنے ہاتھوں سے چھانٹی کر رہی ہے۔
    • صوبائی وزراء کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت
    • 15 لاکھ پاکستانی بچے آن لائن جنسی ہراسانی کا شکار: یونیسف
    • 51 سالہ شخص فلائی اوور سے گر کر ڈمپر تلے آکر جاں بحق
    • کراچی میں مختلف مقامات پر پولیس مقابلے،8زخمیوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
    • کارکنوں کیخلاف بدترین کریک ڈائون جاری ‘ قیادت کا کوئی لائحہ سامنے نہیں آیا: شوکت یوسف زئی
    • سہیل آفریدی لانگ مارچ اچکزئی مزاکرات ناکامی کےذمہ دار
    • غریب بچوں کو بھی اشرفیہ کے برابر تعلیمی مواقع ملنے چاہیے شہباز شریف
    • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف دانش سکول کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک طالب علم کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔
    • جے یو آئی نے خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو مسترد کردیا
    • 24گھنٹے میں حوثیوں کیخلاف 1417حملے 800جنگجو ہلاک سعودیہ کا دفاع کریں گے مصری صدر کا اعلان
    • ایمرجنسی کی واپسی کی شرط پر مزاکرات نہیں ہونگے رانا ثنا اللہ
    • وزارت اطلاعات نے ایران کیخلاف پاکستانی سرزمین سے کارروائی کا دعویٰ مسترد کردیا
    • سانحہ کار ساز کے شہداء کی 19 ویں برسی دہشتگردی اور تشدد جمہوریت کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے بلاول بھٹو
    • پنجاب کو خطے میں لائیو سٹاک کا ہب بنانا ہدف ہے مریم نواز
    • اسرائیل سے ویانا کی پرواز میں بم کی اطلاع، بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ اقوام متحدہ کا وفد بھی مسافروں میں شامل
    • ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میںنیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان
    • آزاد کشمیر میں بد امنی پھیلانے کیلئے 17 واٹس ایپ کالز کا انکشاف بھارت کایلعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب
    • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشر گرد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دینی جماعتوں سمیت کوئی پارٹی احتساب کا عمل ،نہیں چاہتی

    By Daily Khabrainاکتوبر 6, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ملک میں شاید ہی کوئی سیاسی پارٹی اور سیاسی خاندان ہو جس میں نیب زدہ شخص موجود نہ ہو، نیب چیئرمین کی تقرری ان ہی افراد کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔ فوجی ترجمان کے بیان کے بعد تمام شکوک و شبہات ختم ہو جانے چاہئیں کوئی ادارہ ٹکراﺅ کا شکار نہیں۔ معروف تجزیہ کار، مکرم خان نے چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ کوئی سیاسی پارٹی ایسی نہیں جس میں نیب زدگان نہ ہو۔ ہر سیاسی خاندان، سیاسی پارٹی میں نیب زدہ انسان ضرور ملے گا۔ چیئرمین نیب کی تقرری ان لوگوں کے لئے اہمیت کی حامل ہے ریاست کے اندر ریاست کا نعرہ کوئی نیا نعرہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی حکمران ایسا کرتے رہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی جب وزیراعظم تھے۔ انہوں نے ایک بریگیڈیئر صاحب کو سکول سے نکال دیا اور کھڈے لائن کر دیا۔ یہ کس کیلئے پیغام تھا سب جانتے ہیں۔ فوجی ترجمان کے آج کے بیان کے بعد تمام شکوک و شبہات ختم ہو جانے چاہئیں۔ اداروں کے درمیان جو چپقلش سامنے آئی ہے۔ وہ معمولی نہیں۔ لوگوں سے جلد ہضم نہیں ہو گی۔ سیاست دانوں کے مابین مقابلے میں سمجھ نہیں آ رہی کہ کون زیادہ بڑا صادق اور امین ہے۔ آصف زرداری، جو سوئس اکاﺅنٹ کے ہولڈر تھے۔ ان کے خلاف سوا سال کیس چلا۔ لیکن نتیجہ صفر نکلا۔ اسی طرح پاناما کا معاملہ ہے۔ نوازشریف زرداری سے آگے نکل گئے۔ آصف زرداری جیل میں ہوتے ہوئے بھی ہسپتال میں ہوا کرتے تھے۔ عدالتوں کی جتنی تذلیل میاں نوازشریف نے کی۔ اتنی کسی نے نہیں کی کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے سے زخمی کرنا۔ فلموں میں تو سنا تھا۔ لیکن یہ حقیقت ہی سامنے آ گئی ہے۔ یہ عوام کو خوفزدہ کرنے کے لئے ہے۔معروف تجزیہ کار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے سیاستدانوں کیلئے کوئی احتسابی عمل یا قانون اس وقت خراب یا کالا ہوتا ہے جب وہ خود اس کی زد میں آ جاتے ہیں۔ نیب قانون میں جب پی پی پی والے آئے تو ان کے لئے یہ کالا قانون بن گیا جب تحریک انصاف والے اس کی زد میں آئے تو ان کے لئے یہ کالا قانون بن گیا۔ شاید ہی کوئی سیاسی خاندان ہو جو نیب قانون کے اندر نہ آیا ہو۔ وزیرداخلہ اور وزیرخارجہ کیا وزیراعظم سے ہدایات لے کر بیان دیتے ہیں۔ وہ تو کہیں اور سے آرڈر لیتے ہیں اور بات کرتے ہیں۔ میاں نوازشریف اور حکومت کے آنکھ کھلنے کے لئے اتنی بات کافی ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کہہ رہا ہے کہ ہمیں ”پاکستان کی حکومت کے بارے تشویش ہے“ میاں نوازشریف کا کیس تو ابھی نیب عدالت میں ہے۔ ابھی ان کے پاس ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ جانے کے حقوق باقی ہیں اور شاید سپریم کورٹ تک جاتے جاتے یہ جج ہی نہ رہیں اور ان کی جگہ کوئی ور آ جائیں گے جن پر نوازشریف کو اعتراض ہے۔ یہ وہی سپریم کورٹ ہے جس نے نوازشریف کو ریلیف دیا تھا۔ ہمیں ریڈ لائن کا خیال رکھنا چاہئے۔ جب بھی دوسری جانب جائیں گے خرابی پیدا ہو گی۔ کراچی کے واقعات کے اثرات پورے ملک میں پھیل رہے ہیں بچیاں خوفزدہ ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ تجزیہ کار خالد فارثوقی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مرضی کے قانون بنا کر اور نئی نئی ترامیم لا کر ووٹروں کی توہین کر رہی ہے۔ کسی فرد واحد کو بچانے کیلئے قانون سازی انوکھا کام ہے۔ قمرالزمان صاحب بھی بڑے کول طریقے سے تمام سیاستدانوں کو بلاتے رہے۔ شاہد خاقان عباسی صاحب ایل این جی کے مالک ہیں۔ ان کے دور میں پی آئی اے کا جہاز غائب ہو جاتا ہے۔ اس لئے حکومت قانون کے پَرکاٹنے کے چکروں میں ہے۔ یہ ملک سے عدالت، نیب ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یا ان کی طاقت کم کر کے حلوا بنانا چاہتے ہیں۔ حکمران نہ قانون کو مانتے ہیں نہ اداروں کو صرف ایک فرد کے تحفظ کی خاطر پوری قوت صرف کی جا رہی ہے۔ قانون اس وقت کالا ہوتا ہے جب اس کا استعمال غلط ہوتا ہے۔ امریکی وزیر نے ہماری خفیہ ایجنسی کا نام لے کر الزام لگایا ہے کہ یہ دہشتگردی کی سرپرستی کر رہی ہے۔ جمہوری ملک میں پارلیمنٹ سب سے اوپر ہوتی ہے۔ لیکن ہر ادارے کا الزام ہوتا ہے نوازشریف صاحب نے فوج کو سائیڈ کر کے پہلے عدلیہ کو پکڑ لیا ہے۔ احتساب عدالتیں، انتقام کیلئے قائم کی گئیں، کیس چلتے رہے لیکن انہیں عدالتوں نے رہا بھی کر دیا۔ کراچی واقعہ کے پیچھے گروہ بھی ہو سکتا ہے۔ عام طور پر دہشت گردی کرنے والے جب اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پاتے وہ اس قسم کی حرکات سے خوف پھیلاتے ہیں۔ معروف تجزیہ کار امجد اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے قانون کو کالا قانون قرار دینا آج کی بات نہیں۔ یہ بہت عرصے سے زیر گفتگو تھا۔ پی پی پی نے کھلم کھلا نیب کو کالا قانون کہا اور اس کی مخالفت کی۔ اپنے صوبے میں جو حشر انہوں نے کیا وہ سب جانتے ہیں۔ اس طرح تحریک انصاف والوں نے اس کے ساتھ کیا کیا۔ کے پی کے میں دفتر بھی بند کر دیا کوئی جماعت بھی ایسی نہیں جو نیب کے حق میں ہو۔ ہمارے اشرافیہ بشمول دینی جماعتیں احتساب کا عمل چاہتے ہی نہیں۔ نیب قانون میں ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کی ملی بھگت ہے یہ صرف ن لیگ کی کارروائی نہیں۔ کیا سینٹ میں اور پارلیمنٹ میں دوسری جماعتوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا؟ ریاست کے اندر ریاست ہر گز نہیں ہونی چاہئے۔ اگر تمام ادارے درست اور بروقت کام کر رہے ہوں۔ تو کبھی بھی یہ بات نہیں ہو گی کہ ریاست کے اندر ریاست کام کر رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج کھل کر جواب دیا ہے کہ یہاں اداروں کے درمیان کوئی ٹکراﺅ نہیں۔ ہمیں ہرگز اسے ہوا نہیں دینی چاہئے۔ تمام ادارے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مارشل لا کے متعلق تو گفتگو ہی نہیں ہونی چاہئے۔ آصف زرداری کے سارے جرم ٹھیک ہیں۔ جہانگیر ترین پر بھی کیسز کوئی نئے نہیں لیکن آج تک کسی کے خلاف فیصلہ آیا۔ خواتین پر حملے کا اثر پورے ملک میں دکھائی دیتا ہے۔ مختلف شہروں سے اس پر بات چیت آ رہی ہے۔ دنیا کے ہر علاقے میں وی آئی پیز کو پروٹوکول دیا جاتا ہے لیکن پولیس ہر گز اس سے غافل نہیں ہو سکتی ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.