تازہ تر ین

آئرلینڈ نے پاکستان سے ٹیسٹ کھیلنے کی تصدیق کردی

ڈبلن (اے پی پی) آئرلینڈ نے آئندہ برس مئی میں پاکستان کے خلاف پہلا اور تاریخی ٹیسٹ کرکٹ میچ کھیلنے کی تصدیق کر دی۔ رواں ہفتے آکلینڈ میں آئی سی سی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلنے کا معاہدہ طے پایا ہے۔ آئی سی سی نے رواں برس کے شروع میں آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ دیا تھا۔ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وارین ڈیوٹروم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواہش تھی کہ ہماری ٹیم اپنی سرزمین پر کسی بڑی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے، ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ تاریخی ٹیسٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی اور ہم اسے آئرلینڈ میں بھرپور انداز سے خوش آمدید کریں گے۔ پاکستانی ٹیم مئی کے آخر میں دورہ انگلینڈ سے قبل آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ کھیلے گی تاہم حتمی شیڈول کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ آئرلینڈ کرکٹ کیلئے تاریخی دن ہو گا اور ہم اسے یادگار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہمیشہ آئرلینڈ کرکٹ کے ساتھ بہت تعاون کیا اور ان کا ہمارے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے راضی ہونا اس کا ایک اور ثبوت ہے۔ آئرش ٹیم آئندہ سال ٹیسٹ کھیلنے والا دنیا کا 11واں ملک بن جائے گا، اس سے قبل آخری بار 2000ءمیں بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain