کراچی: بکیز کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو جال میں پھنسانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کپتان سرفراز احمد کو بکیز نے جال میں پھنسانے کی کوشش کی مگرانھوں نے انکار کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو فوری رپورٹ کردی، اس سے حکام خواب غفلت سے جاگے اوربظاہر انتظامات سخت کردیے ہیں۔