تازہ تر ین

لاہورمعرکے کےلئے پائی کرافٹ میچ ریفری مقرر

لاہور(نیوزایجنسیاں)آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے تیسری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے زمبابوے کے پائی کرافٹ کو میچ ریفری مقرر کردیا۔انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں لاہور میں سری لنکا کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کے موقع پر آئی سی سی میچ ریفری زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ کی تقرری ہوئی ہے۔ زمبابوے کے پائی کرافٹ دونوں ٹیموں کے ساتھ 28 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں میں میزبان ملک کے امپائروں کی تقرری نہیں ہوتی ہے اسی لئے آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کا تقرر کیا ہے۔گذشتہ ماہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے ٹی ٹوئینٹی میچوں کےلئے رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کیا گیا تھا۔سری لنکن ٹیم 28 اکتوبر کو لاہور آئے گی اور 29 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔اس سے قبل سری لنکن ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain