Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اللہ کی برکت کبھی اس قوم پر نہیں آتی جس میں ظلم اور ناانصافی ہوتی ہے:عمران خان

    By Daily Khabrainاکتوبر 27, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran khan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دیر بالا:دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیر مین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال پر دیر کے لوگوں کا شکریہ اداکرتا ہوں، نیا پاکستان نوجوانوں کے لیے بنے گا، ہم اس ملک کو ایک عظیم قوم بنائیں گے، اللہ کی برکت کبھی اس قوم پر نہیں آتی جس میں ظلم اور ناانصافی ہوتی ہے، جس قوم میں عدل اور انصاف کا نظام ہوتا ہے وہاں اللہ کی برکت آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے بڑی تباہی کا سبب یہ ہے کہ چھوٹا چور جیل میں جاتاہے اور بڑے ڈاکو کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول ملتا ہے اور اس کا وی آئی پی احتساب ہوتا ہے،پاکستان کے جیلوں میں جو چور ہیں ان کی ساری چوری کی قیمت لگالو تو نواز شریف کے ایک لندن کے محل کے برابر بنے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چھوٹے چوروں سے ملک کو نہیں صرف ایک گھر کونقصان ہوتاہے،وزیراعظم اور وزیر چوری کرکے پوری قوم کو غریب کردیتےہیں، زرداری اورنوازشریف نے قوم کاپیسہ چوری کیا، ہرپاکستانی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپیہ قرضہ چڑھ چکاہے، یہ ڈاکا مار کرملک سے پیسہ باہر لےگئے، منی لانڈرنگ سےقوم کو دگنا نقصان ہوتاہے جب کہ قرضےکی قسط واپس کرنے کے لیےعوام پر ٹیکس لگایا جاتا ہے، موبائل فون پر ایک سو روپے میں 35 روپے ٹیکس لگتاہے، لوٹتا کوئی ہے اور پیسے قوم ادا کرتی ہے۔چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرکاری اسکولوں کانظام تباہ کیاگیا، پیسے والے بچوں کے لیے انگلش میڈیم اورغریبوں کے لیے اردو میڈیم اسکول ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ بچہ پرائیویٹ اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے دعاگو ہوں، یہ منصوبہ دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، ملک سے غربت مٹانے کے لیے چین کی کاوشیں متاثر کن ہیں۔

    بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو اور آصف زرداری کے بعد بلاول بھٹو کو لاونچ کیا گیا، بلاول کو تو اردو بھی بولنی نہیں آتی جب کہ جس بچے نے زندگی میں ایک دن کی نوکری نہ کی ہو وہ کیسے ملک کی سربراہی کرسکتا ہے، دوسری طرف آصف زرداری بمبینو سینما کا ٹکٹ بلیک کیا کرتا تھا وہ ملک کیسے چلا سکتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ

      پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.