تازہ تر ین

رائٹرز گروپ کا اجلاس‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور (پ ر) رائٹرز گروپ کا اجلاس زیرصدارت اظہر غوری لاہور پریس کلب میں ہوا جس میں سکروٹنی‘ نئی ممبرشپ‘ ووٹر لسٹیں‘ صحافی کالونی کے ان گنت مسائل‘ پریس کلب کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال جبکہ امیدواروں کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں صحافی کالونی ہربنس پورہ میں ایڈمنسٹریٹر کرنل (ر) اطہر کے طوفان بدتمیزی کی زبردست الفاظ میں مذمت کی گئی۔ رائٹر گروپ نے مطالبہ کیا کہ کرنل (ر) اطہر کو برطرف کرکے کیس نیب کے حوالے کیا جائے۔ صحافی کالونی کے بی بلاک پر قبضوں‘ ایف بلاک کے الاٹمنٹ لیٹر نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10سال سے 30کروڑ ڈی سی او کے اکاﺅنٹ میں پڑے ہیں جبکہ 180کنال اراضی بھی موجود ہے‘ حالانکہ 581کنال 16مرلے اصل اراضی تھی جس میں سے پونے چار سو کنال ختم کر دی گئی۔ اجلاس میں ستار چودھری‘ امجد فاروق کلو‘ فرخ علی‘ سید بابر شاہ‘ آصف شیخ‘ غلام مجتبیٰ باجوہ‘ درخشندہ علمدار‘ طارق شاہد ستی‘ حافظ سلیم‘ امجد برکت‘ ناصر امین‘ سید کوثر شمسی‘ ناصر محمود‘ معظم خلیل‘ قیصر مغل‘ اعظم صابری‘ رﺅف خان‘ زاہد شفیق طیب‘ سید عتیق شاہ‘ بابر محمود‘ وسیم خان سرحدی اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ دریں اثنا رائٹر گروپ کے رہنما امجد فاروق کلو کو باڈی کی طرف سے صحافی کالونی کے ترقیاتی کاموں پر شوکاز نوٹس ملنا شرمناک ہی نہیں قابل مذمت ہے کیونکہ صحافی کالونی‘ پریس کلب بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain