تازہ تر ین

پاکستانی سڑکوں پر مستقبل کے معماروں کی پیدائش جاری ،2اور نو مولود بھی پیدا ہو گئے

لاہور، راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) پنجاب میں سڑکوں پر بچوں کی پیدائش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور اور گوجرخان میں ہسپتال کے باہر 2بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں سوامی نگر کی حاملہ خاتون اپنے شوہر کیساتھ ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ پہنچی تو وہاں ڈاکٹر اور دیگرسٹاف موجود نہ تھا۔ نرس سے ہسپتال میں داخلہ کی درخواست کی تو وہ یہ کہہ کر چلی گئی کہ میری تو ڈیوٹی ختم ہو گئی ہے، اس دوران خاتون نے ہسپتال سے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا۔ ایم ایس ڈاکٹر منظور باجوہ نے سٹاف نرس سحر پرویز اور ایل ایچ وی گلشن شہزادی کو معطل کر دیا جبکہ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا اور انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ ادھر حاملہ خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان لایا گیا تو ڈاکٹر سہیل نے جزوی چیک اپ کے بعد اسے سانس کی مریضہ قرار دے کر راولپنڈی ریفر کردیا‘ جس پر لواحقین نے ہنگامی طورپر مریضہ کو ایمبولینس کے ذریعے راولپنڈی منتقل کرنے کیلئے سفر شروع کیا ہی تھا کہ خاتون کی حالت مزید بگڑ گئی اور راولپنڈی پہنچنے سے قبل ہی خاتون نے چلتی ایمبو لینس میں بچے کو جنم دیا، بعدازاں زچہ بچہ کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain