Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حمزہ شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زی ڈونگ ملاقات کر رہے ہیں
    • پشاور:وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں
    • وسط مدنتی انتکابات قبل ایران میں بڑے حملے کا خطرہ جنگ ختم ہو جائےگی ٹرمپ
    • عالمی امن کیلئے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے یو این سیکرٹری جنرل کا اعتراف
    • ای سی سی کا اجلاس پیجاب کے پی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 ارب منظور
    • شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
    • بھارتی فوج ‘گودی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ناکام
    • سینیٹر بیرسٹر علی ظفر خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے
    • پس پردہ ملاقاتوں کے بجائے باضابطہ مذاکرات کئے جائیں: بیرسٹر علی ظفر
    • دنیا کی تاریخ میں ڈیزل اتنا مہنگا کبھی نہیں ہوا، عوام کی تکلیف کا احساس:علی پرویز ملک
    • پاکستان اور برطانیہ کا ترجیحی شعبوں میں تجارت اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت:جام کمال
    • پولیو کا خاتمہ 562 ارب خرثچ 111 کیسز رپورٹ
    • 190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر
    • اداکار وفلمساز نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان اور بحرین کا تھارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
    • پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا
    • پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ گندم کے نرخ 5 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئے
    • سعودی حملوں کا اثر، یو اے ای سے آنے جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
    • ریاض ایئرپورٹ پر دھماکے، طیارے کو شدید نقصان، پروازوں کا نظام بھی متاثر
    • ایران سے ’مثبت مذاکرات‘ جاری انتخابات سے پہلے فوجی کارروائی نہیں ہوگی: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سری لنکا پاکستان ٹی ٹوئنٹی، میچ آفیشلز قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

    By Daily Khabrainاکتوبر 29, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Gaddafi-Stadium
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(ویب ڈسک)پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے کیلیے تیار ہے، سری لنکن ٹیم 8 سال بعد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلیے پاکستان پہنچ گئی ہے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی اور ابو ظہبی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو پنجاب حکومت اور کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور قومی کرکٹرز کو ون ڈے سیریز جیتنے پر پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔پاکستان کرکٹ ٹیم 1 بج کر 52 منٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور جب کہ سری لنکن ٹیم 2 بج کر 15 منٹ پر ابو ظہبی سے لاہور پہنچی تاہم ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جہاں سے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی حصار کے ساتھ بلٹ پروف گاڑیوں میں ہوٹل پہنچایا گیا۔علاوہ ازیں سری لنکا کے وزیر کھیل بھی اپنے 24 رکنی وفد کے ساتھ لاہور پہنچے ہیں جب کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ لاہور پہنچ گئی ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے مہمان کھلاڑیوں کو صدر مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جب کہ ہوٹل سے ملحقہ علاقوں میں گھڑ سوار اہلکاروں کا گشت بھی جاری ہے۔ اس سے قبل لاہور ائیر پورٹ آنیوالے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا تھا جب کہ تمام ٹریفک کو بھی روک دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج شام 6 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم واپس دبئی کے راستے سری لنکا کے لیے روانہ ہو جائے گی۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آمد پر شکرگزار ہوں، شائقین دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گے، انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی بہت پرجوش ہیں تاہم آج پاکستان میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی جب کہ سری لنکن ٹیم کے کپتان تھیسارا پریرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی تاہم آج بہترین کھیل پیش کرنے کوشش کریں گے۔3

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

      بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع

      تازہ ترین

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.