Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حمزہ شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زی ڈونگ ملاقات کر رہے ہیں
    • پشاور:وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں
    • وسط مدنتی انتکابات قبل ایران میں بڑے حملے کا خطرہ جنگ ختم ہو جائےگی ٹرمپ
    • عالمی امن کیلئے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے یو این سیکرٹری جنرل کا اعتراف
    • ای سی سی کا اجلاس پیجاب کے پی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 ارب منظور
    • شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
    • بھارتی فوج ‘گودی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ناکام
    • سینیٹر بیرسٹر علی ظفر خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے
    • پس پردہ ملاقاتوں کے بجائے باضابطہ مذاکرات کئے جائیں: بیرسٹر علی ظفر
    • دنیا کی تاریخ میں ڈیزل اتنا مہنگا کبھی نہیں ہوا، عوام کی تکلیف کا احساس:علی پرویز ملک
    • پاکستان اور برطانیہ کا ترجیحی شعبوں میں تجارت اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت:جام کمال
    • پولیو کا خاتمہ 562 ارب خرثچ 111 کیسز رپورٹ
    • 190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر
    • اداکار وفلمساز نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان اور بحرین کا تھارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
    • پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا
    • پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ گندم کے نرخ 5 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئے
    • سعودی حملوں کا اثر، یو اے ای سے آنے جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
    • ریاض ایئرپورٹ پر دھماکے، طیارے کو شدید نقصان، پروازوں کا نظام بھی متاثر
    • ایران سے ’مثبت مذاکرات‘ جاری انتخابات سے پہلے فوجی کارروائی نہیں ہوگی: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میں بھی وائٹ واش کردیا

    By Daily Khabrainاکتوبر 29, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    pakistan-team-web
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 181 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز ہی بنا سکی۔سری لنکا کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز دنوشکا گوناتھلاکا اور دلشان مناویرا نے کیا تاہم دونوں اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، 10 کے مجموعی اسکور پر دلشان مناویرا آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ون ڈاؤن آنے والے سدیرا سماراوکراما بھی 15 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔15 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد اوپننگ کے لیے آنے والے  دنوشکا گوناتھلاکا بھی زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور محمد حفیظ کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جب کہ بعد میں آنے والے کھلاڑی مہیلا اڈواتے بھی 57 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ دوسان شناکا اور چتورنگا ڈی سلوا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم دوسان شناکا 54 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ دے بیٹھے جب کہ کچھ ہی دیر بعد چتورنگا ڈی سلوا بھی 106 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کپتان تھسارا پریرا صرف 10 رنز پر ہی ہمت ہار بیٹھے اور حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد پرسانا اور پتھریانا بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 143 کے مجموعی اسکور پر دونوں کھلاڑی پولین لوٹ گئے تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 144 رنز ہی بناسکی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 4، فہیم اشرف نے 2 جب کہ عماد وسیم، محمد حفیظ اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عمر امین نے کیا، دونوں اوپنرز نے اننگز کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا اور 57 رنز کی شراکت قائم کی تاہم فخر زمان 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد 91 کے مجموعی اسکور پر عمر امین بھی 45 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور بابر اعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں نے 75 رنز کی شراکت قائم کی تاہم شعیب ملک 166 کے مجموعی اسکور پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ بابر اعظم کی 34 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 51 ، عمر امین نے 45، بابر اعظم نے 34 اور  فخر زمان نے 31 رنز بنائے

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع

      جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو

      کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی

      تازہ ترین

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.