تازہ تر ین

شکریہ سری لنکا ،قوم کی قربانیاں جیت گیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر فوج ،حکومت اور عوام کا شکریہ:سرفراز

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی
آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آج قو م کی قربانیاں جیت ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکورٹی اداروں نے بہترین کام کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا سوشل میڈیا اکانٹ پر کہنا تھا کہ شکریہ سری لنکا،پاکستان کی ٹیم بہت اچھا کھیلی۔ آج پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکاکو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں36رنز سے شکست دیتے ہوئے وائیٹ واش کیا، اس سے قبل بھی شاہینوں نے سری لنکاکو ایک روزہ میچز میں بھی وائیٹ واش کیا تھا۔دریں اثناءقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں میچ آرگنائز کرانے پر پاک فو ج ،آئی ایس آئی،حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے گھر میں کرکٹ کھیلنا بہت اچھا تجربہ ہے اور یہ بہت اہمیت کا حامل بھی ہے، ملک میں پرفارم کرنے سے داد بھی زیادہ ملتی ہے۔سری لنکا سے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ جس طرح کھلاڑی پرفارم کر رہے ہیں، ان کے مداحوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جوبھی نیا لڑکا لے کر آئیں اسے پورا اعتماد دیا جائے تاکہ وہ پرفارمنس پر توجہ دے سکے۔انہوں نے کہا کہ عمر امین نے آج بہت اچھی پرفارمنس دی اور فہیم اشرف نے بھی جس طرح آتے ہی لگا تار دو گیندوں پر چھکے لگائے، یہ قابل تعریف ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنے پر دل سے شکر گزار ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain