Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی
    • جنوبی کوریا کا انچیون ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار
    • ربیع الاول کا آغاز، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی
    • ایرانی وزیر خارجہ: امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا
    • لبنانی وزیراعظم کا اسرائیلی انخلا کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے پر زور، حزب اللہ نے معاہدہ مسترد کردیا
    • ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے
    • مشرقی انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ
    • سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
    • جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی پی نے بھی ٹیکنوکریٹس حکومت بارے اعلان کردیا

    By Daily Khabrainاکتوبر 31, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیاہے کہ عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کے ساتھ مل کربے نظیر بھٹو کی کومت گرانے کی منصوبہ بندی کی اور ایدھیصاحب کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، عمران خان واحد سیاستدان ہے جس نے بے نظیر بھٹو کی موت پر تعزیت بھی نہیں کی، جتنا لوگ عمران خان سے امید کرتے ہیں شاید وہ اتنا ڈلیور نہیں کر سکیں گے،نواز شریف کی باتوں پریقین نہیں کرتا،وہ جمہوریت کے خلاف ہر سازش میں شامل ہے،جو لوگ کرپشن کی بات کرتے ہیں وہ اس کا حل نہیں چاہتے،کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں کھڑا ہوں گا جس نے کرپشن کی ہو،پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے، بلاول بھٹواور پیپلز پارٹی کسی ٹیکنوکریٹ حکومت یا قومی حکومت کو برداشت نہیں کرے گی،اداروں کی صوبوں کو منتقلی ابھی کچھ عرصہ پہلے ہوئی ،تنقید کرنا آپ کا حق ہے مگر ہم نے جو کام کئے ان کی بھی تعریف کر دیا کریں،سیاستدانوں نے خارجہ پالیسی پراپنا کردارادا نہیں کیا،چار سال میں وزیر خارجہ تک نہیں لگ سکا،افغانستان بہت اہم ملک ہے جس کے ساتھ تعلقات بہت خراب ہیں، حکومت نے خارجہ پالیسی پر غلط طریقہ اپنایا ، جس طریقے سے کہا گیا کہ پاکستان کا تجارتی راستہ روک دیا جائے گا یہ بالکل مناسب نہیں اور یہ خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو جو اہمیت ملنی چاہیے(ن) لیگ اس کو وہ اہمیت نہیں دے رہی،2002میں مشرف نے عمران خان کے فائدے کےلئے ووٹ ڈالنے کی عمر 18سال کی مگر اسکافائدہ پیپلز پارٹی کو ہوا،نوجوانوں میں عمران خان کی مقبولیت کا تاثر غلط ہے، میں سیاست میں اقدار واپس لانا چاہتا ہوں، پر امید ہوں کہ پارٹی دوبارہ سر اٹھائے گی،سیاستدان نفرت کی سیاست کرتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی۔ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ 2013کے انتخابات میں ہماری کارکردگی صحیح نہیں تھی،1997میں ہمارے پاس قومی اسمبلی میں صرف 17سیٹیں تھیں جبکہ 2002میں ہم سب سے زیادہ ووٹ لے کر واپس آئے تھے، سیاست میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے، ہم نے متعدد ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، میں پر امید ہوں کہ پارٹی دوبارہ سر اٹھائے گی، 2002کے الیکشن میں مشرف نے ووٹ ڈالنے کی عمر 18سال کر دی تھی تا کہ فائدہ عمران خان کو ہو مگر اس کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ایک خطرناک گیم کھیل رہے ہیں، وہ نفرت کی سیاست کرتے ہیں، نوجوانوں میں عمران خان کی مقبولیت کا تاثر غلط ہے، میں سیاست میں اقدار واپس لانا چاہتا ہوں، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ کا پیغام بہت طاقتور ہے،جو لوگ کرپشن کی بات کرتے ہیں وہ اس کا حل نہیں چاہتے،میں کرپشن پر 0تحمل کی پالیسی رکھتا ہوں،قانون سب کےلئے برابر ہونا چاہیے، میں اپنے کسی ایسے بندے کے ساتھ نہیں کھڑا ہوں گا جس نے کرپشن کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ہی کرپشن کیسز میں کارروائی کی جاتی ہے جبکہ دوسرے صوبوں میں ایسا نہیں ہوتا اور اس معاملے پر ججز بھی کچھ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے،ہم نے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے معاملے پر اقوام متحدہ کا کمیشن بھی بنوایا اور عدالت میں گئے مگر عدالتوں نے کیا فیصلہ کیا اور ان پولیس والوں کو رہا کر دیا گیا،عمران خان اس ملک کا واحد سیاستدان ہے جس نے محرتمہ بے نظیر بھٹو کی موت پر تعزیت بھی نہیں کی، بے نظیر بھٹو کی حکومت کو گرانے کےلئے عمران خان نے حمید گل کے ساتھ مل کر پلاننگ کی اور اس منصوبے کےلئے ایدھی صاحب کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ

      لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق

      ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.