Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
    • لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
    • مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
    • تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
    • روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
    • صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
    • ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
    • ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
    • ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
    • فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
    • 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
    • کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
    • غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
    • ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
    • ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
    • بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملتا ن:سود خوروں سے تنگ کاشتکار نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی

    By Daily Khabrainنومبر 3, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان(سٹاف رپورٹر، تجزیہ نگار، نمائندگان) سودخوروںسے تنگ آکر کاشتکار نے سرمیں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ شجاع آباد کھوہ ڈباں والہ موضعجئی کے رہائشی کاشتکار اللہ وسایا کو سودخوروں نے خوفناک حد تک ڈرایاہواتھا اوروہ بہت پریشان رہتاتھا۔ اسی خوف کے عالم میں اس نے سودخوروں سے نجات کاراستہ موت سمجھا اور 40سالہ کاشتکار اپنی کنٹپی پرگولی مار کر خودکشی کرلی۔ واضح رہے کہ سودخوروں کادیہی علاقوں میں بھی حرام دھندہ بہت زیادہ بڑھ گیاہے حتیٰ کہ عورتیں بھی اسی دھندہ میں شامل ہیں۔ مرحوم کے قریبی حلقوںنے بتایاکہ غریب آدمی تھا اور پچھلے دنوں سے سودخوروں کے ہاتھوں بہت پریشان تھا۔ علاوہ ازین وزیرستان کے سود خورگروہ نے ملتان وگردونواح کے ضرورت مند، ساداافراد کو بھاری سودپرقرض دے کرکنگال کردیا۔ قرض کی رقم 4گنا سے زائدا داکردینے کے باوجود بھی یہ ظالم سودخورمقروض کوجھوٹے مقدمات کے ذریعے حوالات میں بند کروادیتے ہیں۔ گزشتہ روز جلالپور ہیڈوالا کے رہائشی اقبال حسین نے ”خبریں“ کوبتایا کہ اس نے 2009ءمیں وزیرستان کے رہائشی محمدحبیب اوراسکے والد عبدالحبیبسے 3لاکھ 70ہزار قرض لیا۔ ان دونوں باب بیٹے نے چوک کمہاراںوالا پرشوروم کی آڑمیں سودکادھندہ شروع کررکھاہے۔ قرض کی رقم لینے کے بعدمیں نے سودکی مد میں محمدحبیب کو18لاکھ75ہزار روپے اداکیے مگران ظالم سودخوروں نے گارنٹی کی مدمیں مجھ سے لیے گئے چیک اورپرنوٹ پراپنی مرضی کی رقم اور تحریر لکھ کر میرے خلاف تھانہ نیوملتان میں گاڑی چوری کا مقدمہ درج کروایا۔ جبکہ وہ گاڑی میری ذاتی تھی اور پولیس کے ذریعے وہ گاڑی ہتھیالی اور بعدازاںمیری ہائی ایس مالیت10لاکھ روپے بھی پولیس سے دباو¿ڈلواکر4لاکھ میں رکھ لیا وراب مزید مجھ پرایک مقدمہ شاہ رکن عالم اورڈیرہ غازیخان درج کروادیاہے۔ اقبال حسین نے بتایاکہ ملتان کے ایک مقامی ایم این اے کی ان سودخوروں کومکمل سرپرستی حاصل ہے اور پولیس بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی ہے۔ گزشتہ روز چوک منڈا ملتان روڈ کے رہائشی اصغرحسین نے ”خبریں“ کوبتایاکہ اس نے محمدجبار سے 2لاکھ روپے کی کھاد خرید کی اور 6ماہ بعد رقم کی بمع سودادائیگی 3لاکھ50ہزار روپے طے پائی ۔ اب میں نے پوری رقم سودسمیت ادا کردی ہے لیکن محمدجبار نے پولیس تھانہ چوک سرورشہید سے ساز باز کرکے میرے گارنٹی کے طور پردیئے چیک پر اپنی مرضی کی رقم بھر کے مجھ پر مقدمہ درج کروادیاہے ۔اصغرحسین نے ”خبریں“ کے توسط سے ڈی پی اومظفرگڑھ سے اپیل کی ہے کہ سودخور محمدجبار کے خلاف فوری منی لینڈنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاجائے۔سبزی منڈی مظفرگڑھ میں بھی سود کا دھندہ موضع تلیری کی بستی شورکوٹ کے رہائشی کامران یعقوب ولد محمدیعقوب کے مطابق 4سال قبل عبدالرحمن شاہ نے 20لاکھ جبکہ جہانزیب شاہ نے 25 لاکھ روپے سرمایہ کاری کرتے ہوئے اس کے ساتھ کاروبارمیں حصہ داری کی 4سال کے عرصہ میں عبدالرحمن شاہ نے اصل رقم اورمنافع کی مدمیں ا س سے 28لاکھ80ہزار روپے جبکہ جہانزیب نے 43 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے اور اب وصول کی گئی رقم کواپنے اصل زرکاسودقراردیکر اپنی اصل زر وصول کرنے کےلئے اسکی اوراسکے خاندان کی زندگی اجیرن بناتے ہوئے چیکوںکی بنیاد پر اسے بلیک میل کرنے کے علاوہ قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ کامران یعقوب نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہالہ کا رہائشی محبوب احمد گٹ جوکہ مقامی فلور ملز مےں پلے داری کرتا ہے کا 7سالہ بےٹا سلمان مدنی گردن توڑ بخار مےں مبتلا ہوا جس کے علاج کےلئے محبوب گٹ نے طارق چوک کے زبےر جاڑا سے98ہزار روپے ادھار لئے جس نے 3ماہ کے 32ہزار سود مانگا اور گارنٹی کےلئے اس سے پوری چےک بک لے لی جبکہ 7چےکوں پر اس سے دستخط کراکے چےک بک اپنے پاس رکھ لی،محبوب احمد جس نے 3بعد 98ہزار کے بدلے اےک لاکھ30ہزار دےنے تھے بروقت ادائےگی نہ کرنے پر سودخور نے محبوب احمد سے ہنڈا سی ڈی مالیتی65ہزار بھی چھےن لی،جبکہ بقےہ رقم سود سمےت14لاکھ 70ہزار بناکر عدالت کے ذرےعے مقدمہ نمبر608/16زےر دفعہ489ایف درج کرادےاغرےب محنت کش25روز جےل کاٹنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوکر ”خبریں دفتر“ کوٹ ادو پہنچ گےا اس بارے محبوب گٹ نے الزام عائد کرتے ہوئے بتاےاکہ اس کے 6بچے ہےں 3بےٹے چھوٹے ہےں جبکہ 3بےٹےاں بڑی ہےں۔سود خور نے اس سے موٹر سائےکل بھی چھین لی جبکہ گانٹی کے طور پر لی گئی چےک بک جس مےں 7چےکوں پر اس نے دستخط کردےے تھے مےں سے اےک چےک 14لاکھ70ہزار روپے کا چیک ڈس آنر کراکر عدالت کے ذرےعے اس کےخلاف مقدمہ درج کرادےا ہے،محبوب گٹ نے روتے ہوئے بتاےاکہ وہ غرےب آدمی ہے اور پلے داری کرکے اپنے بچوں کا پےٹ پالتا ہے ۔ بیٹیوں کی شادےاں کرنی ہےں انہوںنے ”روز نامہ خبریں“ کے چیف ایڈیٹر ضےاءشاہد، وزےراعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف ،آئی جی پنجاب ،آر پی او ڈےرہ غازےخان ،ڈی پی او مظفرگڑھ اوےس احمد ملک ،اےس ڈی پی او کوٹ ادو مجاہد اقبال برمانی سے مطالبہ کےا ہے کہ سود خور زبےر جاڑا سے اسکی جان چھڑائی جائے بصورت دےگر وہ بچوں سمےت خود سوزی کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔نواحی علاقہ حاجی واہ کے رہائشی اعلیٰ تعلیم یافتہ 27سالہ نوجوان مدثریوسف ارائیں نے گزشتہ روز ”خبریں“ دفترپہنچ کر بتایاکہ اس نے اپنی والدہ کے آپریشن کےلئے جگت پور کے رہائشی محمدسہیل خان سے 35ہزارروپے قرض لیے اورگارنٹی کےلئے اسکوبلینک چیک ،کاپی شناختی کارڈ اور3تولہ طلائی زیورات دیئے ایک ماہ بعد سہیل خان نے 7ہزار روپے ماہوار سودلیناشروع کردیا۔ 3سالوں میں173500 روپے ادا کردیئے مگر سہیل خان بقیہ پیسے بناکر سود کے کاروبار میں شراکت دار مشتاق بلوچ کونسلر کے ہمراہ گھرآگیا اوربقیہ رقم کی واپسی کےلئے 24گھنٹوںکی ڈیڈ لائن دیکرحساب کتاب کی کاپی بھی زبردستی چھین کر لے گئے۔ سودخوروں نے دھمکی دکہ رقم24گھنٹوںمیں ادا نہ کی تو ساری عمرجیل میں بندکرادیںگے۔ متاثرہ نے روتے ہوئے بتایاکہ اسکی زندگی سودخوروں نے اجیرن کردی ہے۔ جبکہ سودخوروں کومقامی تھانہ ودیگراداروں میں مضبوط گرفت ہے۔ جسکی وجہ سے انصاف ملنا مشکل ہے جبکہ اس بابت عدالت کادروازہ کھٹکھٹایا ہے مگر خانگڑھ پولیس سودخوروں کے آگے بے بس ہوچکی ہے۔ متاثرہ نے بتایاکہ مذکورہ سودخوروں کے متاثرین کی تعداد سینکڑوں میں ہے جبکہ وہ سودخوروں کی طرف سے دی جانے والی دھمکی سے خوفزدہ ،نفسیاتی مریض بن چکاہے۔ متاثرہ نے ”خبریں“ کی طرف سے سودخوروں کے خلا ف جاری مہم کااشتہار پڑھاتو اسے امید کی آخری کرن سمجھ کر دفترپہنچ گیا ہوں۔ متاثرہ نے ”خبریں“ کے توسط سے آئی جی پنجاب، آرپی اوڈیرہ غازیخان اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ سے جان کاتحفظ فراہم کرنے،سودخور کے چنگل سے آزاد کرانے اور سودخور کے قبضہ سے شناختی کارڈ ،بلینک چیک اور3تولہ سونابرآمد کرانے کےلئے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے۔ترنڈہ گورگیج کے مشتاق احمد نے کہاہے کہ بلینک چیک نقصانات کی آگاہی نے ہونے سے علاقے کی اکثریت اس کاشکار ہے۔ موبائل سے لیکر موٹرسائیکل ،کار،ٹریکٹر لینے والے ان کے شکنجہ میں،رقم وصول کرنے کے باوجود بھی خالی چیک اور دوسرے کاغذات واپس نہ کیے جاتے ہیں۔ سودی طرز پر کاروبار کرنےوالے افراد کوپولیس اور بااثرشخصیات کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ چوں چراں کرنیوالوں کو کسی بھی مقدمہ میں پھنسوانا ان کےلئے معمولی کھیل ہے۔ ہرپرچے کی تحریر ،کہانی ،واقعات ایک جیسے کہ تعلقداری کی بناپراتنے لاکھ مانگے اور میں نے جھٹ گھر سے لاکر فلاں فلاں کی موجودگی میں دے دیئے کوئی نہیں پوچھتاکہ مدعی کی ذاتی مالی حیثیت اتنے لاکھ دینے کی ہے یانہیں۔ یااس کے پاس اتنی نقد رقم کہاں سے آئی تھی۔ مشتاق احمد نے مزیدبتایاکہ چیک کادفاع کرنے ،پورے گھرانہ اور رشتہ داروں کیخلاف مزید پرچہ درج کرادیاگیا۔ موضع سدھووالی کے امان اللہ نے بتایاکہ ایک ٹریکٹر کے چارپانچ بلیک چیک اور پرونوٹ دیئے ہوئے ہیں۔ کئی بارپولیس گھروں میں داخل ہوچکی ہے ہردفعہ نئے مقدمہ کی کہانی سنائی جاتی ہے۔ڈکیتی، رہزنی میں نام دینے کی دھمکی دی جاتی ہے اورپولیس آفیسران کے رشتہ داری کاخوف اور خطرناک نتائج کی بات کی جاتی ہے۔ انہوں نے روزنامہ ”خبریں“ کاشکریہ ادا کیا کہ جس نے مظلوموں کاساتھ دیکر ظالم کو جوشرافت کے لبادہ اوڑھے تھا بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے جناب ضیا شاہد، جنا ب امتنان شاہد اورریذیڈنٹ ایڈیٹرملتان جناب میاں غفار کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ جواس جہاد سے پسے ہوئے مظلوموں کو روشنی کی نویدسنارہے ہیں۔
    سود

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی

      لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق

      مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.