لاہور (کرائم رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم سید ناصر شرازی کے پراسرار اغواءکا معاملہ، سید ناصر شیرازی کو کاﺅنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے حراست میں لیا، پوچھ گچھ جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم نے حراست کو وزیر قانون کے خلاف عدالت میں جانے کی پاداش قرار دیدیا۔ ذرائع کے مطابق ایک روز قبل ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم سید ناصر شرازی کے پراسرار اغواءکا معاملہ پیش آیا تھا جس کے متعلق ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جوہرٹاﺅن سے آرہے تھے کہ کالے رنگ کے ڈبل کیبن ڈالے4 سادہ کپڑوں میں مسلح افراد نے ان کو اپنے ساتھ لے گئے۔ گزشتہ روز سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے سید ناصر شیرازی کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے اور مطلوبہ معلومات کے دوران اگر وہ بے قصور ہوئے تو ان کو چھوڑ دیاجائے گا۔ دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ سید ناصر شیرازی کی جانب سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے خلاف عدالت میں کیس دائر کررکھا ہے جس کی پاداش میں ان کو سرکاری ادارے (سی ٹی ڈی)کو استعمال کر تے ہوئے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ناصر شیرازی کے اغواءکا معملہ حل سی ٹی ڈی نے حراست میں لیا، پوچھ گچھ جاری

