Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سائیکلوں کے پنکچر لگانے والا کیسے کھرب پتی بن گیا

    By Daily Khabrainنومبر 4, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran khan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوٹ ادو (نمائندہ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سیلاب سارے ڈاکوﺅں کا بہا لے جائے گا، شہبازشریف سب سے بڑا ڈرامہ باز ہے اسے بالی وڈ جانا چاہیے، ہم ڈرامہ باز شریف کی طرح ڈرامہ بازی نہیں کریں گے، اسحاق ڈار سب سے بڑا منی لانڈر ہے، اسحاق ڈار کے والد کی سائیکلوں کی دکان تھی، کیا وہ بھی علاج کروانے باہر جاتے تھے،میں اپنا علاج ملک میں کرواتا ہوں،سونیا گاندھی کا علاج ہندوستان میں سرکاری ہسپتال میں ہو رہا ہے،جب بھی دھاندلی ہوتی ہے کبھی ایماندار آدمی اوپر نہیں آ سکتا،بڑے ادارے میں اگر لوگ میرٹ پر آتے تو ادارے نہ ڈوبتے، اوپر بیٹھے لوگوں کا ایک ہی میرٹ ہے کہ وہ شریف خاندان کے وفادار ہیںووٹ کے صحیح استعمال سے ملک کی حالت سدھر سکتی ہے، کسانوں کی مدد صرف عمران خان اور تحریک انصاف کرے گی،حکمرانوں کا پیٹ قبر کی مٹی سے بھرے گا، حقیقی جمہوریت کا مطلب ہے کہ ملک کا سربراہ عوام کو جوابدہ ہوتا ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے،نواز شریف سے جائیدادوں کا حساب مانگا مگر انہوں نے نہیں دیاکسی بھی ادارے سے اس معاملے میں مدد نہیں کی،اسپیکر نے نواز شریف کے خلاف اسلئے ریفرنس نہیں بھیجا کیونکہ وہ انکے گھر کا ملازم ہے، خواجہ آصف نے نواز شریف کو کہا کہ لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے، پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی نہیں بلکہ کرپٹ مافیا کو سپورٹ کررہی ہے،1970کے سواکوئی شفاف الیکشن نہیں ہوا۔وہ جمعہ کو کوٹ ادو میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کوٹ ادو کے لوگوں کا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے کبھی ایسا جذبہ اور جنون نہیں دیکھا،چھوٹی سی کرپٹ مافیا عوام کا پیسہ لوٹ رہی ہے، قوم میں جب شعور آتا ہے تو وہ اپنے فیصلے سوچ سمجھ کر کرتی ہے اور حقیقی جمہوریت آتی ہے، ووٹ کے صحیح استعمال سے ملک کی حالت سدھر سکتی ہے، حکمرانوں کی اولادوں کے بزنس ملک سے باہر ہیں، ان کو اگر کھانسی بھی ہو جائے تو علاج کےلئے باہر ملک چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عورتیں ہسپتالوں کے باہر بچوں کو جنم دے رہی ہیں، گندہ پانی پینے سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ پاکستان میں مر رہے ہیں، سب سے زیادہ عورتیں ڈلیوری کے وقت پاکستان میں مر رہی ہیں،45فیصد بچوں کو پاکستان میں ایک خاص بیماری ہے، یہ درندے عوام کا پیسہ لوٹتے ہیں، ان کا پیٹ قبر کی مٹی سے بھرے گا، حقیقی جمہوریت کا مطلب یہ ہے کہ ملک کا سربراہ عوام کو جوابدہ ہوتا ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے،ہم نے نواز شریف سے جائیدادوں کا حساب مانگا مگر اس نے نہیں دیا اور نہ ہی اس معاملے پر کسی ادارے نے مددکی،اس وجہ سے ہم سڑکوں پر نکلے اور سپریم کورٹ گئے، پارلیمنٹ نے مجرم کو پارٹی صدر بنانے کا قانون پاس کیا، یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی نہیں کر رہی بلکہ کرپٹ مافیا کو سپورٹ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے، نواز شریف کو 40گاڑیوں کا پروٹوکول مل رہا ہے، اسپیکر نے نواز شریف کے خلاف اس لئے ریفرنس نہیں بھیجا کیونکہ وہ ان کے گھر کا ملازم ہے، سوائے 1970کے پاکستان میں کوئی صاف شفاف الیکشن نہیں ہوا، جب بھی دھاندلی ہوتی ہے کبھی ایماندار آدمی اوپر نہیں آ سکتا،ملک کا سربراہ میرٹ سے آتا ہے ،اداروں میں میرٹ پر لوگ آتے ہیں، بڑے ادارے میں اگر لوگ میرٹ پر آتے تو ادارے نہ ڈوبتے، اوپر بیٹھے لوگوں کا ایک ہی میرٹ ہے کہ وہ شریف خاندان کے وفادار ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کو کہا کہ لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے، نیب،ایف آئی اے اور ایف بی آر میں نا اہل لوگ بیٹھے تھے، ملک کا وزیراعظم اگر کرپٹ ہو تو ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے، تھانوں میں ظلم ہوتا ہے، انصاف نہیں ہوتا، پورے پاکستان میں بہترین پولیس کا نظام خیبرپختونخوا میں ہے، یہ سال خیبرپختونخوا میں سب سے پر امن رہا، وہاں کوئی جھوٹی ایف آئی آر نہیں کاٹ سکتا، پنجاب میں مجھے اشتہاری بنایا ہوا ہے اور ہمارے سارے لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں تمام کام میرٹ پر ہو رہے ہیں، میں پنجاب پولیس کو مثالی بنا دوں گا، جیسے خیبرپختونخوا کی پولیس کو عزت دیتے ہیں جبکہ یہاں لوگ پولیس سے ڈرتے ہیں، شہباز شریف نے پولیس کی وردیاں بدل ڈالیں، شہبازشریف سب سے بڑا ڈرامہ باز ہے اسے بالی وڈ جانا چاہیے، ہم ڈرامہ باز شریف کی طرح ڈرامہ بازی نہیں کریں گے، میں سرکاری سکولوں کو اور ہسپتالوں کو بھی ٹھیک کر کے دکھاﺅں گا، میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کروں گا، کرپشن کی وجہ سے قرضے لینے پڑتے ہیں، جس کی قیمت عوام کو مہنگائی کی صورت میں ادا کرنی پڑتی ہے، آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 20ہزار کا قرضہ ہے،آج پاکستان پر 25ہزار ارب کا قرضہ ہے، اسحاق ڈار سب سے بڑا منی لانڈر ہے، اسحاق ڈار کے والد کی سائیکلوں کی دکان تھی، کیا وہ بھی علاج کروانے باہر جاتے تھے۔عمران خان نے کہا کہ میں ملک کے ہسپتالوں کو ٹھیک کروں گا، میں اپنا علاج ملک میں کرواتا ہوں، شریف خاندان کے بچوں کا علاج ملک سے باہر ہوتا ہے، اس ملک میں کتنی مائیں علاج کروانے ملک سے باہر جا سکتی ہیں، کسی زمانے میں سرکاری ہسپتال بہت اچھے ہوتے تھے، ہمارا سارا علاج بچپن میں پاکستان میں ہوتا تھا، سونیا گاندھی کا علاج ہندوستان میں سرکاری ہسپتال میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے 30سال حکومت کی مگر ملک کےلئے کچھ نہیں کیا،سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچے کہتے ہیں کہ ہم برطانیہ کے شہری ہیں ہم کیوں پاکستانی عدالتوں میں پیش ہوں، تحریک انصاف کا سیلاب سارے ڈاکوﺅں کا بہا لے جائے گا، کسانوں کی مدد صرف عمران خان اور تحریک انصاف کرے گی، جب ملک میں چھوٹا کسان خوشحال نہیں ہوتا تو ملک ترقی نہیں کرتا، میں ملک میں چھوٹے طبقے کو اٹھانے کےلئے پالیسی بناﺅں گا، میں کسانوں کےلئے بیج اور کھادیں سستی کروں گا، چھوٹا کسان جب خوشحال ہوتا ہے تو وہ ملک کو خوشحال کر دیتا ہے، ملک میں ساری پالیسیاں بڑے کسانوں اور صنعت کاروں کےلئے نہیں، میں آپ کو نیچے سے اٹھا کر اوپر لے کر آﺅں گا۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.