تازہ تر ین

ٹیم میں حسن سمیت کسی باؤلر سے کوئی خطرہ نہیں ہے، محمد عامر

لاہور: (ویب ڈیسک)قومی فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ حسن علی سمیت کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور میرا مقابلہ خود اپنے آپ سے ہے۔میڈیا سے بات چیت میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ خود کو فٹ کرنے کے لئے بھر پور محنت کرتا ہوں اور انٹرنیشنل میچوں کے درمیان قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون بولر بننے والے حسن علی کو اپنے لیے خطرہ محسوس کرنے کے سوال پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں مقابلے کی فضا خوش آئند ہے تاہم میں سمجھتا ہوں میرا اصل مقابلہ خود سے ہے، ٹیم میں لمبے عرصے تک رہنے کے لئے سخت محنت کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھوں گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ٹوئنٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں بھی محمد عامر نے مہمان ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain