Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی
    • جنوبی کوریا کا انچیون ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار
    • ربیع الاول کا آغاز، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی
    • ایرانی وزیر خارجہ: امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا
    • لبنانی وزیراعظم کا اسرائیلی انخلا کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے پر زور، حزب اللہ نے معاہدہ مسترد کردیا
    • ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے
    • مشرقی انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ
    • سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
    • جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک گیر،پہیہ جام ،شٹر ڈاﺅن ہڑتال،تعلیمی ادارے بند

    By Daily Khabrainنومبر 27, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shutter down
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور‘ میرپور‘ پشاور‘ فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ راولپنڈی‘ کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام‘ پٹرول پمپس میں تیل کی شدید قلت‘ مارکیٹیں بند‘ سکول و کالج اور یونیورسٹیاں 2روز کیلئے بند‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی۔ لاہور سمیت ملک بھر میں اہم قومی عمارتوں کو پولیس اور سکیورٹی اداروں نے حصار میں لے رکھا ہے۔ اگرچہ حکومت اور دھرنا جماعت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے مگر خوف و ہراس کی فضا پھر بھی برقرار ہے۔ درہم برہم نظام زندگی کی بحالی میں ابھی چند روز لگیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنوں کے نتیجے میں کئی شہروں میں پٹرول‘ ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ ٹرینیں اور موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں کشیدگی کے باعث 2چیک پوسٹوں‘ 3گاڑیوں‘ 5موٹرسائیکلوں کو نذرآتش کر دیا گیا جس پر آج تاجروں نے مکمل شٹر ڈاﺅن جبکہ ٹرانسپورٹروں نے مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا۔ مجلس وحدت المسلمین نے سنی تحریک‘ لبیک یا رسول اللہ‘ سجادہ نشینوں‘ مشائخ عظام‘ جماعت اہلسنت کی اپیل پر ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مجلس تحریک ختم نبوت کے معاملے پر دھرنے والوں کے ساتھ ہے اور کٹ مرنے سے گریز نہیں کرے گی۔ نمائندگان ”نیااخبار“ کے مطابق ملک بھر میں بڑے بڑے کاروباری مراکز بند رہیں گے جبکہ ٹرانپورٹ کے اڈوں پر بھی گاڑیاں دوسرے شہروں کو روانہ نہ ہو سکیں۔ علاوہ ازیں دھرنوں کے باعث راستے بندہونے سے ہمدر دایجوکیشن سسٹم ماڈل ٹاﺅن،گرینڈ چارٹرڈ سکول ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ اوربحریہ میڈیکل کالج کے سینکڑوں بچے شاہدرہ اور شیخوپورہ انٹر چینج پر پھنس گئے ۔ گارڈن شاہدرہ کے مقام پر گاڑیوں میں محصورششم سے دہم تک کے طالبعلم 3روز سے راستے کھلنے کی امید پر سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہمدرد ایجوکیشن سسٹم ماڈل ٹاﺅن کے 300سے زائد بچے 4روز قبل سیر کیلئے کلر کہار گئے تھے ، واپسی پر احتجاج کے باعث لاہور گارڈن شاہدرہ کے مقام پر تین روز سے گاڑیوں میں محصور ہیں اور سردی کے ساتھ بے آرامی اور ناقص خوراک کے باعث بیماریوں میں مبتلا ہور ہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں 20سے 25بچوں کو ان کے والدین کسی نہ کسی طرح سے وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ گزشتہ رات چند بچوں کو ریسکیو1122کی ایمبولینس میں لٹا کر شہر کی حدود میں داخل کیا گیا۔بچوں کے ساتھ10مرد اور 10خواتین اساتذہ بھی ہیں۔بچوں کے والدین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ بچوں کی گھروں کو بحفاظت واپسی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔دریں اثنا گرینڈ چارٹرڈ سکول ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ کے 70بچے 3روز قبل اساتذہ کے ساتھ کھیوڑہ مائن کے معلوماتی دورے پر گئے تھے لیکن واپسی پر راستے بند ہونے کے باعث شیخوپورہ انٹر چینج پر پھنس کر رہ گئے ۔ بحریہ میڈیکل کالج کے 200کے قریب طلبہ بھی شیخوپورہ انٹر چینج پر راستے کھلنے کے منتظر ہیں۔دوسری طرف جی سی یونیورسٹی لاہور کے 150سے زائد طلبہ و طالبات تین بسوں پر مطالعاتی دورے پر کلر کہار،کھیوڑہ، سالٹ مائنز گئے تھے اوردوروز سے سکھیکی میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں گزشتہ روز شیخوپورہ ضلعی انتظامیہ نے سکھیکی منڈی سے ریسکیو کر کے شیخوپورہ سرکاری ریسٹ ہاﺅس منتقل کیا ، متعدد طالبات کو طبیعت ناساز ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد بھی دی گئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ

      لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق

      ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.