تازہ تر ین

اداکارہ زارا شیخ نے فلمی صنعت کی تباہی کے ذمہ داران کے نام بتا دیئے

لاہور(خصوصی رپورٹ) اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں نے فلم انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ہے ۔ایک انٹر ویو میں زار اشیخ نے کہا اگر فلم انڈسٹری کے بڑے آج بھی آپس میں اتفاق کر لیں تو ہم نہ صرف اپنے پاں پر کھڑے ہو سکتے ہیں بلکہ انڈسٹری دوبارہ عروج بھی حاصل کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا آج آپس کے اتفاق کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی اور اگریہ وقت بھی ہاتھ سے چلا گیا تو پھر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا ۔ زارا شیخ نے کہا فلم انڈسٹری نے مجھے پہچان دی اگر مجھے اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو مزید فلموں میں ضرور کام کرونگی ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain