Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ساہیوال میں افسوسناک واقعہ؛ طالب علم کا نہر میں کودنے سے قبل آخری وائس نوٹ، زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
    • شیخ حمد کے انتقال پر شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
    • گوادر نے تاریخ رقم کر دی! پاکستان کا پہلا سمندری ایندھن بھرنے کا آپریشن کامیابی سے مکمل
    • عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کی مسماری کو غیر قانونی قرار دے دیا
    • نا روے شرط ہارنے کے بعد نارویجن ایئر نے عارضی طور پر برٹش ایئرویز کا لوگو اپنا لیا
    • خلیجی مارکیٹ میں بے چینی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • فیفا 2030 ورلڈ کپ کو 64 ٹیموں تک توسیع دینے پر غور کر رہا ہے، جیانی انفانٹینو
    • تاریخ رقم: فیفا کی ٹاپ چار رینکنگ ٹیمیں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
    • شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کے لیے تیار
    • قطر کے امیری دیوان نے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کا اعلان کر دیا
    • ایران کا شہید سپریم لیڈر اور جاں بحق شہریوں کے لیے انصاف کا عزم
    • ایران کا دعویٰ: اردن کے فضائی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کے مطابق ایران میں درجنوں مقامات پر نئی فضائی کارروائیاں
    • ایران کا کویت اور بحرین کے فضائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ
    • آبنائے ہرمز پر امریکا، ایران کشیدگی؛ تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
    • افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا
    • کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا
    • سابق ایتھوپیئن ایئر ویز چیف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے سی ای او مقرر
    • پاکستان نے 56ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے
    • برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز ‘ شہباز ‘ صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے بارے تہلکہ خیز خبر

    By Daily Khabrainدسمبر 14, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک گریٹر پلان بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، صاف لگتا ہے کہ اسمبلیاں مدت پوری نہیں کر پائیں گی جو لوگ اس طرح اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں بھی مفاد نہیں ملے گا۔ سسٹم کو دھچکا لگا تو پاکستان کو نقصان ہو گا۔ دشمن ہم پر نگاہیں جمائے بیٹھا ہے امریکہ آج چپ ہے کل چپ نہیں رہے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ناامیدی اور مایوسی گناہ ہے لیکن میں پہلی مرتبہ سیاست سے نامید ہوا ہوں جو کچھ ہو رہا ہے اسے دیکھ کر دکھ ہوتا ہے وہ ہو رہا ہے جو مجھے پسند نہیں اور یہ ملکی مفاد میں بھی نہیں۔ آنے والی نسلوں کیلئے راہ ناہموار کرنے میں ہمارا بھی نقصان ہے۔ اس میں صرف اداروں کا نہیں بلکہ عوام کا بھی نقصان ہے جو کچھ دیکھ رہا ہوں وہ 2002ءاور 2008ءمیں بھی نہیں دیکھا۔ پچھلے دو تین ماہ میں جو کچھ ہوا آپ کے سامنے ہے اللہ کرے کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اسمبلیاں مدت پوری کرینگی۔ حلقہ بندیوں کا جو بل اسمبلی سے پاس ہوتا ہے اور سینٹ میں نامنظور ہو جاتا ہے چھوٹے صوبوں کی سیٹیں بڑھ رہی ہیں اگر وہ انہیں نہ ملیں تو وہ اپنے حق کیلئے عدالتوں میں جائیں گے پنجاب سیٹیں دینے کو تیار رہے۔ الیکشن کمیشن نے بار بار کہا ہے کہ تمام پروسس سے گزرنے کیلئے وقت درکار ہے وہ ابھی بھی 5 ماہ مانگ رہے ہیں۔ ایک گریٹر پلان بنتا ہوائی دکھائی دے رہا ہے جس سے صاف لگتا ہے کہ اسمبلیاں مدت پوری نہیں کریں گی۔ ہو سکتا ہے لوگ استعفوں کی طرف بھی جائیں وہ لوگ نہیں چاہتے کہ مارچ کا سینٹ کا الیکشن وقت پر ہو۔ گریٹر پلان بن رہا ہے لیکن کون یہ بنا رہا ہے۔ معلوم نہیں گزشتہ دو تین ماہ میں ہونے والے واقعات ہرگز نارمل نہیں ہے۔ سسٹم کو دھچکا لگا تو پاکستان کو دھچکا لگے گا۔ دشمن ہم پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں امریکہ آج چپ ہے کل چپ نہیں رہے گا ہم کس کس فرنٹ پر لڑیں گے۔ اسلام آباد دھرنا، لاہور کا دھرنا، کراچی میں پی ایس پی اور ایم کیو ایم کا اتحاد کوئی نارمل چیز ہی نہیں تھیں۔ مشرف دور میں تو یقین تھا کہ ڈکٹیٹر بیٹھا ہوا ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے ہم بھی تعداد میں 18-19 تھے۔ لگتا تھا ہر سیشن آخری سیشن ہو گا۔ سوائے ایک پارٹی کے اب بھی اپوزیشن چاہتی ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں لیکن چھٹی ”حس“ کہتی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے مارشل لاءتو لگتا دکھائی نہیں دیتا۔ اداروں کا ہر گز ارادہ نہیں ہے کہ مارش لاءلگے بارہا چیف آف آرمی اسٹاف بھی اس چیز کا عندیہ دے چکے ہیں لیکن ضروری نہیں ہوتا کہ صرف مارشل لاءکے ذریعے ہی نظام کو لپیٹا جائے۔ بیرونی قوتیں بھی یہ کام کرواتی ہیں مارشل لاءکے بغیر بھی سٹیم دی ریل کیا جا سکتا ہے۔ بیرونی ملک سے فنڈنگ اسی مقصد کیلئے ہوتی ہے۔ ان تمام واقعات کے پیچھے خفیہ اور بیرونی ہاتھ ہیں وہ سب جانتے ہیں اور جتنا آپ جانتے ہیں میں اس سے زیادہ جانتا ہوں وہی زیادہ تیار ہونے والی چیز نقصان دہ ہوتی ہے کسی بھی عنصر کو خارج از امکان نہیں کیاجاسکتا۔ اتنی مایوسی پرویز مشرف دور میں بھی نہیں تھی۔ اسلام آباد دھرنے میں بے بسی نظر آئی۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی مثال سامنے تھی کہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہو جائے۔ پی پی پی اور دیگر جماعتیں کہتیں کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہیے دعا کریں پاکستان کو نقصان نہ پہنچے اداروں کو احترام ملے۔ غیر فطری پریشر کے ذریعے بھی الیکشن کروائے جا سکتے ہیں ضروری نہیں کہ اسمبلیاں ہم توڑیں۔ لوگ اپنے مفاد کو پورا ہوتا دیکھ رہے ہوتے ہیں کبھی مفاد انہیں بھی نہیں ملتا عوام کو فیصلہ کرنے دیں کسی نے کام کسی نے کام نہیں کیا حکومت مضبوط بھی ہوتی ہے اور کبھی مصلحتاً کمزور بھی ہو جاتی ہے۔ ہر چیز کو وقت پر ہینڈل کرنا چاہیے حکومت کو کیاتنقید کا نشانہ بناﺅں جو چیز بھی ہوتی دیکھتا ہوں تو حکومت کو مطلع کرتا ہوں اپنے خدشات کااظہار اپوزیشن کو بھی بتا دیتا ہوں اور حکومت کو بھی بتا چکا ہوں۔قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے والی سیاسی جماعتیں ایسے حالات پیدا کر رہی ہیں جو طویل عرصہ تک نگراں نظام کے قیام میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ 2017 ءکی مردم شماری کے نتائج کی وجہ سے جلد انتخابات خارج از امکان ہو چکے ہیں۔ مردم شماری 2017 کے نتائج کی بنیاد پر آئندہ سال اگست میں بروقت انتخابات کیلئے ضروری سمجھی جانے والی آئینی ترمیم کے حوالے سے سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری بحران کی وجہ سے 2018 ءکے انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے لیکن یہ الیکشن جلد نہیں کرائے جا سکتے۔ جلد انتخابات صرف 1998 ءکی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر کرائے جا سکتے ہیں لیکن یہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کیلئے ناقابل قبول ہے کیونکہ مردم شماری 2017 کے نتائج کی بنیاد پر ان تینوں مقامات پر قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ لازمی ہو چکا ہے۔ 1998 ءکی مردم شماری کی نتائج کی بنیاد پر انتخابات پنجاب کیلئے موزوں ہو سکتے ہیں لیکن ایسا کرنا خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کو پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی کے جائز حق سے محروم کرنے کے مترادف ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی جیسی سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومتوں بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان قومی اسمبلی میں کم نمائندگی پر رضامندی ظاہر بھی کر دیں اس صورت میں بھی یہ معاملہ عدالت میں جا سکتا ہے۔ قانون کی معلومات رکھنے والا کوئی بھی شخص اس صورتحال کا با آسانی جائزہ لے سکتا ہے کہ ایسے معاملے میں عدالت کیا فیصلہ سنا سکتی ہے کیونکہ 2017 ءکی مردم شماری ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے میں کے پی کے، بلوچستان اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں نشستوں کی تعداد بڑھانا لازمی ہو چکا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے 1998ءکی مردم شماری کی بنیاد پر الیکشن کرانا تقریبا ناممکن ہو چکا ہے۔ 2017 ءکی مردم شماری کے نتائج کا باضابطہ اعلان آئندہ سال اپریل میں ہونا ہے۔ تاہم، عبوری نتائج جاری کیے جا چکے ہیں۔ آئین کے مطابق، عام انتخابات تازہ ترین مردم شماری کے اعلانیہ نتائج کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ آج تک کی بات کی جائے تو باضابطہ طور پر جس مردم شماری کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے وہ 1998 ءکی مردم شماری ہے جبکہ 2017ء کی مردم شماری کے نتائج کا باضابطہ اعلان اپریل 2018 میں کیا جائے گا۔ آئینی ترمیمی بل، جو قومی اسمبلی میں تو منظور ہو چکا ہے لیکن سینیٹ میں اس کی منظوری کا معاملہ بحران کی نظر ہو چکا ہے، یہیں سے منظوری کی صورت میں مردم شماری 2017 کے نتائج کی بنیاد پر 2018 کے انتخابات ہوں گے جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ الیکشن کمیشن تازہ ترین مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندی کا کام جلد مکمل کرے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی طرح کی تاخیر سے گریز کیا جا سکے۔ حلقہ بندیوں کے کام میں 5 سے 6 ماہ لگتے ہیں۔ اگر سینیٹ میں آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہوا تو حلقہ بندیوں کا کام آئندہ سال اپریل 2018 میں مردم شماری 2017 کے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد شروع ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ حلقہ بندیوں کا کام ستمبر اور اکتوبر 2018 میں مکمل ہوگا جس کے بعد ہی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ لاہور(خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کیلئے قرار داد جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی میں قرار داد تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتا ہے ، ملکی دولت لوٹنے والوں کو فرار کا راستہ نہیں ملنا چاہیے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ساہیوال میں افسوسناک واقعہ؛ طالب علم کا نہر میں کودنے سے قبل آخری وائس نوٹ، زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

      شیخ حمد کے انتقال پر شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

      گوادر نے تاریخ رقم کر دی! پاکستان کا پہلا سمندری ایندھن بھرنے کا آپریشن کامیابی سے مکمل

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.