سرگودھا(ویب ڈیسک) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیر ِ اہتمام 1500 اور 100 روپے قومی انعامی بانڈز کی 70 ویں اور 18 ویں قرعہ اندازی بروز سوموار لاہور اور کوئٹہ میں کل15مئی کو منعقد ہوگی،1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی یہ مجموعی طور پر 70 ویں قرعہ اندازی ہے اور اس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات ‘ تیسرا انعام 18500 روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں، 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1700 ہے، اسی طرح 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے ، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ تیسرا انعام 1 ہزار روپے کے 1199 انعامات رکھے گئے ہیں، اس سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1203 ہے جوکہ خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔
Yearly Archives: 2017
وزیراعظم پاکستان سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
پاکستان ،افغانستان اورامریکی فوجی حکام کا جی ایچ کیو میں اجلاس
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدرات جے یو آئی ف کا اجلاس
مستونگ میں مولانا عبد الغفور حیدری کے قافلے کے قریب دھماکہ
نیٹو کا افغانستان میں فوج کے اضافہ سے انکار
برلن(ویب ڈیسک) نیٹو نے افغانستان میں فوج بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کابل حکومت کے مطالبات پر کان دھرنے کے بجائے مسائل میں الجھ گیا۔ اتحاد میں شامل تمام ارکان نے ایک دوسرے کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے گزشتہ روز واضح بیان دیا ہے کہ جرمنی افغانستان میں نیٹو ملٹری ٹریننگ مشن میں تو شامل رہے گا لیکن وہاں موجود جرمن فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہرگز نہیں کیا جائے گا جبکہ فورسز کی تعداد میں اضافے کے کابل حکومت کے مطالبہ کے بعد نیٹو کے تمام رکن ممالک صلاح مشورے جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن مغربی ممالک دوبارہ افغانستان کے جنگی مشن میں شامل ہونے سے گریزاں نظر آتے ہیں۔
افغانستان میں مزید فوجی تعینات کرنے کے حوالے سے میرکل نے کہا کہ نیٹو کی تجزیاتی رپورٹ اور درخواست کا انتظار کیا جائے گا۔ جرمنی جنگی مشن میں حصہ لینے والا پہلا ملک نہیں بنے گا۔ نیٹو اتحاد افغانستان کے حوالے سے امریکی فیصلے کا انتظار کر رہا ہے کہ وہ افغانستان میں مزید فوجی تعینات کرے گا یا نہیں؟ برطانیہ سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ تازہ دم فوجی افغانستان میں تعینات کرے۔ نیٹو کے سربراہ کے مطابق افغانستان میں نیٹو فوجیوں کی موجودگی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں کر لیا جائے گا۔
امریکہ ،یو اے ای کو 160 میزائل فروخت کرے گا، معاہدہ طے پاگیا
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت یو اے ای کو 160 میزائل فروخت کیے جائیں گے۔ پینٹاگون نے اس معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔امریکی دفاعی ہیڈ کوارٹرز پینٹاگون کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے متحدہ عرب امارات کو میزائل فروخت کرنے کے معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ معاہدے کی رو سے امریکا یو اے ای کو 2 ارب ڈالر مالیت کے 160 میزائل فروخت کرے گا۔ میزائلوں میں 60 پیٹریاٹ پی اے سی تھری اور 100 جی ای ایم ٹی میزائل شامل ہیں۔
ابرام شاہ رخ کا نہیں بلکہ کس کا بیٹا ؟ دیکھیں خبر
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ ابرام کے والد کنگ خان نہیں بلکہ ان کے بڑے بھائی آریان خان ہیں جس پر شاہ رخ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کو چپ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان گزشتہ چار برس قبل ایک بار پھر ماں باپ بنے اور ان کی زندگی میں ابرام خان کا اضافہ ہوا، شاہ رخ اپنے بیٹے ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور کسی بھی پیار کرنے والے والد کی طرح ان کے بے حد لاڈ اٹھاتے ہیں۔ شاہ رخ خان کے ابرام کے علاوہ دو بچے آریان خان ا ور سہانا خان ہیں جب کہ آج کل میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ ابرام کے والد کنگ خان نہیں بلکہ ان کے بڑے بھائی آریان خان ہیں۔واضح رہے کہ ابرام خان چار برس قبل سروگیسی(کرائے کی ماں)کے ذریعے اس دنیا میں لایا گیا تھا جس کی وجہ سے ان پر بھارتی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی تھی۔شاہ رخ خان نے کہا کہ میرا بیٹا آریا خان 19 سال کا جب کہ ہم اس دور میں جی رہے ہیں جہاں اصل چیز جعلی اور جعلی چیز کو اصل بناکر پیش کرنا کچھ مشکل نہیں۔
مسلم لیگ ن کیخلاف سیاسی چال زردار ی دیکھتے ہی رہ گئے
وزیر اعظم پوری ملکی قیادت کیساتھ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے تو چین کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا‘ ہوائی اڈے پر پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ بھی موجود تھے۔وزیراعظم نواز شریف چینی صدر کی دعوت پر بیجنگ میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر چین گئے ہیں۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خرم دستگیر، احسن اقبال، سعد رفیق، سرتاج عزیز اور انوشہ رحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم بیجنگ میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ سی پیک سے متعلق کئی منصوبوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے تو چین کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا‘ ہوائی اڈے پر پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ بھی موجود تھے۔وزیراعظم نواز شریف چینی صدر کی دعوت پر بیجنگ میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر چین گئے ہیں۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خرم دستگیر، احسن اقبال، سعد رفیق، سرتاج عزیز اور انوشہ رحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم بیجنگ میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ سی پیک سے متعلق کئی منصوبوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کریں گے۔ 14 اور 15 مئی کو بیجنگ میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں 27 ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف فورم کی اختتامی نشست سے خطاب کرنے والے 3 رہنماو¿ں میں شامل ہیں جب کہ فورم کی سائیڈ لائن میں وزیراعظم چین کے صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم آج سوا 8 بجے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جہاں بعد ازاں پاکستانی وفد کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔وزیراعظم آج ہفتہ کو دوپہر 12 بجے چین کے شعبہ توانائی کے وفود سے ملیں گے اور سہ پہر 3 بجے منگولیا کے وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اتوار کو ساڑھے 9 بجے ایتھوپیا کے وزیراعظم اور دوپہر 12 بجے بیلاروس کے صدرسے بھی ملاقات کریں گے، اتوار ہی کو دوپہر ایک بجے وزیراعظم ویتنام کے صدر سے بھی ملیں گے اور پھر دوپہر 3 بجے چین کی جانب سے ریاستی عشائیے کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔وزیراعظم نواز شریف اتوار کو ساڑھے 4 بجے سینٹر فار پرفارمنگ آرٹ جائیں گے اور شام 5 بجے کلچرل شو میں شرکت کریں گے، وزیراعظم پیرکو ینکی جھیل پر عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے، وزیراعظم پیرکی شام ہنگ زو پہنچیں گے جب کہ وزیراعظم کے وفد کے بیشتر ارکان پیر کی شام اسلام آباد واپس آ جائیں گے۔ (ن غ)
















