آسٹریلیا کی افغانستان کو بڑی پیشکش

سڈنی (ویب ڈیسک )آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے کہا ہے کہ آسٹریلوی حکومت افغانستان میں مزید فوجی تعینات کرنے پر غور کر رہی ہے،مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے کینبرا حکومت سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس شورش زدہ وسطی ایشیائی ریاست میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرے۔ انہوں نے اس بارے میں زیادہ تفصیل نہیں بتائی تاہم یہ کہا کہ وہ افغانستان میں قیام امن کو ممکن بنانے کے لیے نیٹو کے اس منصوبے پر غور کرنے پر تیار ہیں۔ گزشتہ روز ہی جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے نیٹو کی ایسی ہی ایک درخواست پر افغانستان میں مزید جرمن فوجیوں کی ترجیحی تعیناتی کو مسترد کر دیا تھا۔

ایف بی آئی بارے ٹرمپ کے حیران کن انکشافات

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے مجھے اپنی تحقیقات کا ہدف نہیں بنایا تھا، جیمز کومی نے انہیں بتایا تھا کہ امریکی الیکشن میں مبینہ روسی اثر و رسوخ کے الزامات کی تحقیقات میں انہیں شامل تفتیش نہیں کیا گیا ۔ ایک انٹر ویو میں اس ادارے کے سربراہ کو برطرف کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جیمز کومی نےمجھے بتایا تھا کہ امریکی الیکشن میں مبینہ روسی اثر و رسوخ کے الزامات کی تحقیقات میں انہیں شامل تفتیش نہیں کیا گیا تھا۔ سی آئی اے کے سربراہ کومی اس بارے میں تحقیقات کی سربراہی کر رہے تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جیمز کومی کی برطرفی کے اعلان کے ساتھ ان پر یہ الزام بھی لگایا گیا تھا کہ کومی ٹرمپ کی حریف صدارتی امیدوار اور سابقہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی ای میلز سے متعلق اسکینڈل کے سلسلے میں ہونے والی چھان بین کے دوران کئی غلطیوں کے مرتکب ہوئے تھے۔ٹرمپ نے انٹرویو میں اس موقف پر زور دیا کہ انہوں نے کومی کو بر طرف کرنا تھا چاہے محکمہ انصاف کے اعلی عہدیداروں نے ایسا کرنے کی سفارش نا بھی کی ہوتی۔کومی کی قیادت میں ایف بی آئی ٹرمپ کی مہم اور روسی عہدیداروں کے درمیان رابطوں اور ماسکو کی طرف سے 2016 کے امریکی صدارتی انتخاب میں ممکنہ مداخلت کی معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی۔دوسری طرف میڈیا میں ذرائع کے حوالے سے ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ کومی کو اس لیے برطرف کیا گیا کیونکہ وہ صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کے معاملے کی تفتیش کو تیز کرنا چاہتے تھے۔اس برطرفی کے بعد ڈیموکریٹس روس کے معاملے کی آزادنہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ 20 امریکی ریاستوں کے اٹارنی جنرل نے ایک خصوصی مشیر مقرر کرنا کے مطالبہ کیا ہے۔دوسری طرف بعض ریپبلکن بھی کومی کے ہٹائے جانے کے وقت اور وجوہات سے متعلق تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔کومی کو اوباما نے 2013 میں اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹروں کو سیاسی مداخلت سے بچانے کے لیے 10 سال کی مدت کے لیے تعینات کیا جاتا ہے، تاہم صدور کو انہیں عہدے سے ہٹانے کا حق حاصل ہے۔اس سے قبل صرف ایک بار ایک ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو 1993 میں صدر بل کلنٹن نے ویلئیم سیشنز کو برطرف کر دیا تھا جنہوں نے اخلاقی وجوہات کی بنا پر رضاکارانہ طور پر اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی میں ایک سماعت کے دوران ایف بی آئی کے قائم مقام ڈائریکٹر اینڈر یو میکابے نے قانون سازوں کو صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت اور ٹرمپ کی مہم سے ممکنہ رابطوں کے معاملے کی تحقیقات کے دوران کسی بھی مداخلت کی کوشش سے قانون سازوں کو آگاہ کرنے کا وعدہ کیا۔میکابے نے کہا کہ “آپ ایف بی آئی کے مرد اور خواتین کو اپنا صیح کام کرنے سے نہیں روک سکتے ہیں۔انہوں نے وائٹ ہاس کے ان دعوں کو مسترد کیا کہ کومی ایف بی آئی کے عملے کا اعتماد کھو بیٹھے تھے۔میکابے نے کہا کہ”میں آپ کو اعتماد سے بتا سکتا ہوں کہ ایف بی آئی کے عملے کی ایک اکثریت، ایک بہت بڑی اکثریت کے ڈائریکٹر کومی کے ساتھ گہرے اور مثبت تعلقات تھے۔دوسری طرف وائٹ ہاس کی نائب پریس سیکرٹری سارہ ہکابی سینڈرز نے وائٹ ہاس کی بریفنگ کے دوران میکابے کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایف بی آئی میں کام کرنے والے کئی افراد سے یہ سنا ہے جو صدر کے فیصلے پر خوش ہیں جس کے تحت کومی کو برطرف کیا گیا ہے

مصباح الحق نے کیر ئیر کے آخری ٹیسٹ کو یادگار بنا لیا ،انوکھا ریکارڈاپنے نام کر لیا

ڈومینکا(ویب ڈیسک)پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں50گیندوں پر ایک رن بنانے کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں مسٹر ٹک ٹک سے مسٹر99 کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے کامیاب کپتان مصباح الحق نے اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انوکھا ریکارڈ قائم کیا انہوں نے پہلی 26بالو ں پر کوئی بھی رن نہ بنا سکے جبکہ 27ویں بال پر پہلا رن بنا لیا۔ مصباح الحق 50بالیں کھیلنے کے باوجود ایک ہی رن پر ٹکے رہے۔ 52ویں بال پر چوکا لگا کر رنز میں مزید اضافہ کیا۔

عروہ حسین نے اپنی شادی کی کہانی سُنا دی

لاہور (ویب ڈیسک)عروہ حسین نے فرحان سے شادی کی کہانی خود ہی سنا دی،اداکارہ عروہ حسین کا کہنا تھا کہ گلوکاری کی طرف رجحان تھا، فرحان سے اسی فیلڈ میں ہی ملاقاتیں ہوئیں جو دوستی سے رشتے میں تبدیل ہو گئی، شادی کی پیشکش انھوں نے ہیرے کی انگوٹھی سے کی تو انکار نہ کرسکی اور مجھے ماننا پڑا۔ڈرامہ سیریل ’اڈاری‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ عروہ حسین کا کہناتھا کہ برلن میں ہم دراصل ایک کمرشل کی شوٹنگ کے لیے گئے تھے اور وہاں سے میں ہر لمحے سوشل میڈیا پر اپنی اور ان کی تصاویر اپ لوڈ کرتی رہی تھی جو اخبارات کی زینت بنی جس کے بعد ہمارے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں اور بالا آخرہم دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

نجی سکول مالکان کیخلاف کریک ڈاﺅن

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک لازمی تعلیم مفت فراہم کرنے کے قانون پر عملدرآمد کی نگرانی کے لئے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے تشکیل کی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج سول سیکرٹریٹ لاہور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی صدارت میں منعقد ہوا- قائمقام سیکرٹری سکولز ایجوکیشن حسن اختر ، سیکرٹری لٹریسی نوید احمد چوہدری اور دیگر متعلقہ سنیئر افسران کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر را¶ پرویز اختر بھی اجلاس میں موجودتھے-اجلاس کے دوران پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ مجریہ 2014 ءکی تمام 24شقوں پرعملی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا – اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ 2سال کے دوران محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب میں ایک لاکھ 20ہزار نئے ٹیچرز بھرتی کئے گئے ہیںجبکہ مزید80ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتی اگلے دو ماہ کے دوران مکمل کرلی جائے گی- صوبے کے سرکاری سکولوں میں اس سال اب تک 17لاکھ بچوں کو پہلی جماعت میں داخلہ دیا جاچکا ہے جن کے لئے مطلوبہ تعداد میں سکولز ہرجگہ موجود ہیں- صوبے کے سرکاری سکولوں میں 36ہزار نئے کمروں کی تعمیر کا کام مرحلہ وار مکمل کیا جارہا ہے – حکومت پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کے توسط سے بڑی تعداد میں نئے سکولوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کررہی ہے – پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے تمام سکولوں کو اس بات کا پابند کیا جاچکا ہے کہ وہ ہرکلاس میں کم سے کم دس فیصد بچوں کو مفت تعلیم فراہم کریں گے- اس پابندی کا اطلاق صوبے کے ان چھ پبلک سکولوں پر بھی کیا گیا ہے جنہیں حکومت پنجاب مالی معاونت کے لئے سالانہ گرانٹ ان ایڈ فراہم کرتی ہے- صوبے کے تمام غیررسمی تعلیمی اداروں ، خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں اور بھٹہ خشت میں مزدوری کرنے والوں کے بچوں کو بھی کلاس ایک سے دسویں جماعت تک مفت تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے-ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے خادم پنجاب خدمت کارڈز سکیم کے تحت اینٹوں کے بھٹوں پر مزدوری کرنے والوں کے بچوں کو 87ہزار خدمت کارڈز جاری کرنے کوحکومت پنجاب کا ایک انقلابی فیصلہ قرار دیا اور اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ بہت مختصرعرصے میں اس کیٹیگری میں آنے والے 87ہزار بچوں میں سے 56ہزاربچوں کے والدین کو 2ہزار روپے ماہانہ تعلیمی وظیفے کی رقم جاری کی جارہی ہے جبکہ باقی 31ہزار بچوں کے والدین کے قومی شناختی کارڈز کی تفصیل اکٹھی کرنے کا کام بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا- اجلاس کے دوران پنجاب کے 16اضلاع میں چھٹی سے دسویں کلاس تک زیرتعلیم 61ہزار طالبات کو ایک ہزار روپے ماہانہ تعلیمی وظیفے کے طور پر باقاعدگی کے ساتھ ادا کیا جارہا ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچ سال سے سولہ سال عمر کے بچوں کا تمام تر ریکارڈ مقامی بلدیاتی اداروں کی تحویل میں رکھا جائے گا- اسی طرح مفت لازمی تعلیم کے لئے درکار فنڈز اور ذمہ داریوں کو بھی منتخب بلدیاتی اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا- اجلاس میں صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب ، صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب اور منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کو بھی وزیراعلی پنجاب کی تشکیل کردہ اس خصوصی کمیٹی میں ” کوآپٹ “ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی نجی سکولز لاہور کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں پانچ مرلہ سے کم کے رقبہ پر قائم نجی سکولز کے خلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس تناظر میں تمامیونین کونسلز میں قائم سکولوں کی جانچ پڑتال کے لیے کمیٹیاں بنادی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کو ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت شہر بھر میں 1000 سے زائد ایسی عمارتوں میں نجی سکولز کھلے ہوئے ہیں جن کا رقبہ پانچ مرلے سے کم ہے اور ان سکولوں میں طالب علموں کی ذہنی و جسمانی نشوونما انتہائی مخدوش حالت میں پائی جاتی ہے، بالخصوص پلے گروپ، نرسری اور اپر نرسری جیسی کلاسز کے بچوں کو ایک ہی کمرے میں بھیڑ بکریوں کی طرح بٹھایا گیا ہے اور عمارتوںکی حالت بھی قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں ہے۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی آر آئی (ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی نجی سکولز) نے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو ان سکولوں کو تین ماہ کے اندر اندر عمارتوں کو تبدیل نہکی گئی تو ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی اور جو سکول محکمہ تعلیم سے رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کو بند کیا جا سکے گا۔

بچوں کو زیادہ ذہین بنانے کیلئے باپ یہ کام ضرور کریں

لندن(خصوصی رپورٹ) ایک نئے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو باپ اپنے نومولود بچوں کو پیار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں ان کے بچے آگے چل کر زیادہ ذہین اور قابل ہوسکتے ہیں۔برطانیہ میں کیے گئے سروے میں 128 والد کا جائزہ لیا گیا جو اپنے تین ماہ کے بچوں کے ساتھ وقت گزارتے رہے اور ایک سال بعد ان بچوں کی ذہنی نشوونما کو نوٹ کیا۔ ماہرین نے خاندان کے کتاب پڑھنے کے عمل کے دوران 2 سالہ بچوں کا بھی بغور مطالعہ کیا۔ پھر 2 سال بعد بچوں کی ذہنی نشوونما اور ذہنی ترقی کا معیاری انڈیکس (ایم ڈی آئی) کا جائزہ بھی لیا جس میں بچوں کو رنگ اور اشکال شناخت کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔اس سروے کے بعد نتیجہ برآمد ہوا کہ والد کی مثبت سوچ اور انداز بھی بچے کی فکر اور مزاج کو بہتر کرتا ہے، خواہ بیٹا ہو یا بیٹی۔ یہ فائدہ ہر جگہ نمایاں نظر آتا ہے۔ سروے میں شامل ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ بچوں کے سامنے تعلیم، کتابوں اور دیگر تدریسی باتیں کی جائیں تو وہ اس سے بہت کچھ سیکھنے لگ جاتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک پرسکون، حساس اور کم مضطرب والد کے اثرات بھی بچوں میں منتقل ہوتے ہیں جس سے بچوں پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ امپیریل کالج کے پروفیسر کے مطابق یہ نئے والد کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ وہ اپنے بچے سے منسلک ہوکر ان کے ساتھ کھیلیں اور وقت گزاریں تاکہ اگلی زندگی میں ان کے بچے زیادہ با اعتماد اور ذہین ہوسکیں۔اس سروے کے بعد ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ باپ ابتدا میں ہی اپنی اولاد سے لاڈ کریں، اس کے ساتھ کھیلیں اور وقت گزاریں تو اس کے مستقبل میں مفید ثمرات برآمد ہوں گے۔

انرجی کولڈ ڈرنکس پر پابندی ، خبریں کی خبر پر ایکشن

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) خبریں کی خبر پر ایکشن ،تعلیمی اداروںمیں کاربونیٹڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی ،پابندی کا اطلاق گرمیوں کی چھٹیوں کے فورا بعد ہو گا،کاربونیٹڈکولڈ ڈرنکس کے استعمال سے بچوں میں ہڈیوں سمیت جسمانی نشوونما متاثر ہوتی ہے،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل کاربونیٹڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کے حوالے سے روزنامہ ”خبریں“ میں خبر شائع کی گئی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے سکولوں میں کولڈ درنکس پابندی کے حوالے سے کی گئی قانون سازی سے تفصیلی طور پرآگاہ کرنے کے لیے کولڈ ڈرنکس اور مشروب ساز کمپنیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی گئی۔ سٹیک ہولڈرز کو سکولوں میں تمام قسم کی کاربونیٹیڈ ڈرنکس پر پابندی کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ریڈ زون میں شامل تمام اشیاءجیسا کہ کاربونیٹڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس وغیرہ کی سکولوں کے اندر اور سکولوں کی حدودکے 100 میٹر کے احاطے کے اندر فروخت پر مکمل پابندی عائدہو گی۔ پابندی کا اطلاق گرمیوں کی چھٹیوں کے فورا بعد سے ہو گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پابندی کی وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کاربونیٹڈکولڈ ڈرنکس کے استعمال سے بچوں میں ہڈیوں سمیت جسمانی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سکولوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی گرین زون میں شامل مصنوعات، پھل، ملک شیک، فروٹ چاٹ، دودھ اور دہی سے بنی اشیاءکی اجازت ہو گی۔ علاوہ ازیں ملاقات میںکولڈڈرنکس اور مشروبات میں مضر صحت رنگوں کے استعمال کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کولڈ درنکس سمیت تمام مشروبات کے اجزا اور معیار کو قوانین کے مطابق بنانے کے لیے تمام کمپنیوں کو 2 ماہ کی مہلت دی۔ 2 ماہ کے اندر تمام اجزاءپنجاب فوڈ سیفٹی ریگولیشن 2017 کے مطابق بنانے کے احکامات جاری کیے۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ مشروبات میں منظور شدہ فوڈ کلرز کا استعمال نا کرنے پر لائسنس منسوخی سمیت سخت کاروائی کی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ہونے والی ملاقات میں نیسلے، پیپسی، کوکا کولا، آر سی، قرشی انڈسٹری، مچلز اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈ ریگولیشنز2017ءپر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام قوانین پر عمل درآمد یقینی دہانی کروائی۔

واشنگٹن میں بھی ” عامل بابے “

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)مغربی ممالک میں بھی جعلی عاملوں کی کمی نہیں،نکارا گوا میں ایک عامل نے خاتون کی جان لے لی ۔ لاطینی امریکہ کے ملک انکاراگوا میں مذہبی عامل اوراس کے چارچیلوں کو قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کا جن نکالنے کے لیے اسے برہنہ کرکے آگ میں پھینک دیا تھا جس کے باعث وہ جھلس کر ہلاک ہوگئی۔ کیس کی سماعت کے دوران عامل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے خاتون کو ایک ہفتے تک بھوکا پیاسا رکھا جس کے بعد اسے آگ میں پھینک دیا۔

معاملہ سجن جندال کی مری آمد،مریم اورنگیز یب نے حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی جانب سے سجن جندال سے ملاقات پر فوجی قیادت کو اعتماد میں لینے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں سجن جندال سے ملاقات کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال وزیراعظم نواز شریف کے پرانے دوست ہیں اور دونوں کی ملاقات ذاتی حیثیت میں تھی۔ اس حوالے سے بی بی سی کی خبر درست نہیں ہے۔

قصور کی معصوم اور بے قصور بیٹیوں کی حرمتیں لٹنے لگیں ، تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹ) قصور میں سیریل کلرز کا راج، درندگی دندنانے لگی، قصور کی معصوم اور بے قصور بیٹیوں کی عزتیں لٹنے لگیں۔ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعات کا انکشاف، تھانہ صدر قصور کی حدود میں تین ماہ کے دوران درندوں نے پانچ کلیوں کومسل دیا۔ لاشیں زیرتعمیر گھروں اور حویلیوں سے ملیں۔ لواحقین نےوزیراعلیٰ پنجاب کو موقع پر پہنچ کر انصاف دینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں تین ماہ کے دوران پانچ بچیاں قتل کر دی گئیں۔ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگوں نے بچیوں کو سکول جانے سے بھی منع کر دیا، محلے داروں نے کہا ہے کہ ان واقعات کے بعد پولیس کی طرف سے صرف تسلیاں ہی دی جا رہی ہیں، وارداتوں کا سلسلہ رواں سال فروری سے شروع ہوا جس میں ایک ہی طریقے سے بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور پھر ان کی زندگیاں چھین لی گئیں۔ لاشیں زیرتعمیر گھروں اور حویلیوں سے ملیں نشانہ بننے والی معصوم بچیوں کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے۔ متاثرین نے کہا کہ ان دردناک واقعات ے بعد کسی بھی اہم شخصیت اور پولیس افسر نے داد رسی کیلئے رابطہ نہیں کیا۔ ایک ہی تھانے صدر کی حدود میںہونے والے واقعات میں جن بچیوں کو نشانہ بنایا گیا ان کی عمریں 5 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔ اس حوالے سے جب ڈی پی او قصور سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جس تھانے کی حدود میں یہ درندناک واقعات ہوئے یہاںکا ایس ایچ او کئی سالوں سے یہاں ہی تعینات ہے اور ان بڑے واقعات ہونے کے باوجود اس کو وہاں سے تبدیل نہیں کیا گیا۔قصور تھانہ صدر کے علاقہ میںکمسن بچیوںکو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعات پر متاثرہ خاندان کے افراد نے بتایا کہ رات کو گھروں کے باہر سوتے ہوئے اکثر بچیاںغائب ہوئیں جبکہ کچھ کو سودا سلف لانے بھیجا تو وہ گھرواپس نہ آئیں، قتل ہونےوالی بچیوں کے ورثاءنے کہا کہ یہ علاقہ غیر تو نہیں جہاںکوئی گھر میں سوئے ہوئے بچوں کو اٹھا کر لے جائے، لواحقین نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیںاس لیے کوئی ہماری مدد کو نہیں آیا، غریب کی کوئی عزت نہیں ہوتی اگر یہ واقعہ کسی جاگیردار یا وڈیرے کے ساتھ ہوا وہتا تو پوری مشینری حرکت میں آ جاتی۔ قصور میں ہونے والے دلخراش واقعہ کے بعد والدین نےخوف کے باعث سکول جانے والی اپنی بچیوں کو سکول جانے سے روک دیا، علاقہ میں خوف اور سوگ ا ساماں، قیامت خیز واقعہ نے ہر درد دل رکھنے والے انسان کو جھنجھوڑ دیا، کئی گھروں کا سکون برباد ہو گیا۔ قصور تھانہ صدر کے علاقہ میں تین ماہ کے دوران کمسن بچیوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات رونما ہونے کے باوجود یہاں پرتعینات ایس ایچ او کو تبدیل نہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی محکمانہ کارروائی کی گئی۔