تازہ تر ین

مچھلی فروش بلی کی دلچسپ تصاویر وائرل

ویت نام(ویب ڈیسک)ویت نام میں ایک مچھیرے نے مچھلی کی فروخت کےلیے دلچسپ طریقہ آزمایا؛ اس نے ایک بلی کو انسانوں کی طرح لباس پہنا کر مچھلی بیچنا شروع کی تو وہاں لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔

لی  کواک فونگ نے اس بلی کو ڈاگ یعنی کتے کا نام دیا ہے جسے بہت اسٹائلش اور اچھے کپڑے پہنائے جاتے ہیں۔ یہ بلی بھی اس کام سے بہت خوش ہے اور اس کے چہرے سے یہ مسرت عیاں ہے۔ حال ہی میں لوگوں نے اس کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کرنا شروع کردی ہیں جہاں سے یہ دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اسے بازار میں موجود سب سے اہم دکان دار کا نام بھی دیا جارہا ہے۔

کبھی کبھار بلی دیگر اشیا بھی فروخت کرتی ہے جن میں کئی قسم کی اشیائے خوردونوش، سبزیاں اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

ایک بھرپور اور محنت بھرا دن گزارنے کے بعد بلی کو آرام اور خوش رہنے کا پورا موقع بھی دیا جاتا ہے۔ لی وانگ فونگ اس بلی کا بہت خیال رکھتے ہیں اور اس کی پسندیدہ اشیا بھی اسے فراہم کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain