Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئرلینڈ میں کبھی نہ ڈوبنے والی کشتی تیار

    By Daily Khabrainمارچ 9, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    آئرلینڈ(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں ہر سال چھوٹی اور بڑی کشتیاں الٹنے سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں اب اس مسئلے کے حل کے لیے ا?ئرلینڈ کے ماہرین نے ایک ایسی کشتی تیارکی ہے جو پلٹ بھی جائے تب بھی ازخود سیدھی ہوجاتی ہے۔تھنڈرچائلڈ نامی یہ کشتی ا?ئرلینڈ کی ایک کمپنی سیف ہیون مرین نے ملکی بحریہ کے لیے تیار کی ہے۔ یہ سمندری طغیانی اور مشکل حالات میں لوگوں کی تلاش، مدد اور انہیں بچانے کا کام کرے گی۔تھنڈر چائلڈ کی رفتار 54 ناٹ یا 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ 10 افراد کو سنبھال کر سمندری تھپیڑوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کا ڈوبنا محال ہے اور پلٹ جانے پر بھی یہ ازخود سیدھی ہوجاتی ہے۔سیف ہیون مرین کے مینیجنگ ڈائریکٹر فرینک کولسکی نے بتایا کہ اس میں تین اہم عوامل شائع کیے گئے ہیں اول اس کا مرکز ثقل (سینٹر فار گریویٹی) بہت کم ہے، دوم اس کا کیبن پانی اندر ا?نے نہیں دیتا اور اس کشتی کی اچھال کی قوت (بایونسی) بہت اچھی ہے۔مختصر یہ کہ کشتی ہر حالت میں اپنی اچھال کی قوت کو بلند رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بہت مشکل سے ہی ڈوبتی ہے۔ اس کے علاوہ مرکزِ ثقل کم ہونے سے یہ پانی میں دوبارہ گھوم کر واپس سیدھی ہوجاتی ہے۔ کشتی کے اچھال کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے اس کے اندر موجود ہوا کے خانے ازخود بھرجاتے ہیں۔انجینئروں کے مطابق اگر کوئی تیزرفتار اور بپھری ہوئی لہر بھی کشتی سے ٹکراتی ہے تب بھی یہ نہیں ڈوبے گی۔ تھوڑی دیر ڈوبنے کی صورت میں اس کا مرکزِ ثقل کشتی کی اوپر کی جانب ا?جائے گا اور یوں کشتی غیرمستحکم ہوکر دوبارہ پلٹ جائے گی۔اس کا عملی مظاہرہ کرنے کے لیے کمپنی نے اسے ایک کرین کے ذریعے 180 ڈگری پر ڈبونے کی کوشش کی ہے جو اس ویڈیو میں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ پہلی دفعہ اسے خالی حالت میں ڈبویا گیا اور دوسری مرتبہ اسے چند افراد کے ساتھ ڈبونے کی کوشش کی گئی تو کشتی فوراً سیدھی ہوگئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.