تازہ تر ین

پٹرول اور روٹی کے بعددودھ کی قیمتوں میں اضافہ ،عوام پر بجلیاں گرا دی گئیں

کراچی(ویب ڈیسک)ڈیری فارمز، انتظامیہ اور ریٹیلرز کے درمیان معاملات طے پانے کےبعد شہر میں دودھ کی قیمت 94 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کے نرخ مقررکرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر دودھ کی قیمت 94 روپے لیٹر طے کی ہے، نرخ سے متعلق ڈرافٹ پر سب کے دستخط بھی لیے گئے ہیں۔کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت سے متعلق ڈرافٹ عدالت میں بھی پیش کیا۔اس موقع پر ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے دودھ کے نرخ 94 روپے فی لیٹر مقرر کرنے پر اعتراض کیا اور ریٹیلرز کے وکیل نے کہا کہ ہمیں دودھ مہنگا پڑرہا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain