Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم
    • پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال
    • 5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ
    • سندھ میں فائر فائٹنگ نظام جدید بنانے کے لیے چینی کمپنی کی بڑی پیشکش
    • عمران خان نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی، اب بھی ملاقات کی خواہش ہے:شعیب اختر
    • عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،aداکارہ ثروت گیلانی
    • عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
    • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے قانون منظور
    • عروج ممتاز نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کے زوال کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دے دیا
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی خاتون کی پاکستان میں سسرالیوں سے ملاقات کیلئے چندہ مہم

    By Daily Khabrainاپریل 3, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکہ (ویب ڈیسک)یوں تو پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے بعد بیرون ممالک اپنے شوہر کے پاس جانے میں مشکل پیش آتی ہے لیکن یہاں ایک ایسی امریکی دلہن بھی ہے جسے پاکستان آنے کے لیے فنڈز کی ضرورت پیش آگئی ہے۔اس کہانی کی ابتداء ہوئی گزشتہ برس جب ریگن نامی ایک امریکی خاتون کی علی عمر نامی پاکستانی لڑکے سے ملاقات ہوئی جو اپنی بہن کی شادی کے لیے چھٹیوں گزارنے امریکا میں موجود تھا۔دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور انہوں نے ایک ساتھ سیر سپاٹے بھی کیے لیکن اچانک ہی علی کو واپس کراچی، پاکستان آنا پڑا کیونکہ وہ ا±س وقت ضیائ الدین میڈیکل یونیورسٹی میں فارماکولوجی کی ڈگری کے لیے زیر تعلیم تھے۔لیکن علی کی پاکستان واپسی کے بعد بھی دونوں کی دوستی ختم نہیں ہوئی بلکہ سوشل میڈیا کی بدولت یہ رابطہ بحال رہا۔رواں برس جنوری میں علی نے دوبارہ امریکا کے شہر ڈیلاس کا دورہ کیا اور ریگن سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ڈیلاس کی رہائشی ریگن پیشے کے اعتبار سے ایک کری ایٹو آرٹ ڈائریکٹر ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ فارغ وقت میں طور ویٹرس جاب بھی کرتی ہیں جب کہ علی کا تعلق ایک بڑی فیملی سے ہے اور ان پر ان کی بہنوں، دادی اور گھر کی ذمہ داری بھی ہے۔چونکہ علی کی تعلیم مکمل نہیں ہوئی تھی، لہذا انہیں فائنل سیمسٹر کے لیے دوبارہ پاکستان آنا پڑا۔لیکن اب ریگن خود پاکستان آنا چاہتی ہیں، وہ اپنے سسرال والوں سے ملنا چاہتی ہیں اور پاکستان کی خوبصورتی اور یہاں کی ثقافت کو دیکھنا چاہتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ کراچی میں ایک آرٹ ایونٹ بھی منعقد کرنا چاہتی ہیں۔لیکن ریگن کی خواہش کی تکمیل ہونے کے لیے ویزے سے لے کر ٹکٹ تک کے مرحلے کو پار کرنا ضروری ہے جس کے اخراجات پورے کرنے کے لیے دونوں کے پاس وسائل موجود نہ تھے۔جیو ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے علی نے بتایا کہ ‘اس مسئلے کے حل کے لیے ریگن نے مجھے فنڈ جمع کرنے کا مشورہ دیا جس کے لیے میں نے ‘فنڈ مائی ٹریول ڈاٹ کام’ کا سہارا لیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ریگن کو اس کی منزل تک پہنچائیں’۔ریگن نے بتایا کہ ‘جب انہوں نے فنڈز جمع کرنے کے لیے مہم شروع کی تو اس وقت انہیں بالکل بھی یقین نہیں تھا کہ کوئی ان کی بات سمجھے گا لیکن متعدد لوگوں نے ان کی مدد کی’۔انہوں نے بتایا کہ ‘انہیں کافی حیرانی ہوئی جب 75 فیصد فنڈز پاکستان کی جانب سے موصول ہوئے’۔ان کا کہنا تھا کہ علی کے گھر والے اور دوستوں نے کافی سپورٹ کیا ہے اور وہ کراچی آنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ریگن نے بتایا کہ وہ پاکستان آکر یہاں کے لوگوں اور رشتہ داروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں گی اور واپس امریکا جاکر ا±ن لوگوں کو پاکستان کی مثبت شکل دکھائیں گی، جو تعصب کا شکار ہیں۔اب ریگن کے ویزے کا انتظام تو ہوگیا ہے، صرف ٹکٹس کا مرحلہ باقی رہ گیا ہے اور ممکن ہے کہ ریگن آئندہ چند ہفتوں میں کراچی پہنچ جائیں گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.