Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • وزیراعظم اپنی کابینہ کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا: بلاول
    • کرینہ کپور نے جسپریت بمراہ کو کیا چیلنج کیا؟
    • شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے
    • کینسر کو شکست دیکر نفیسہ علی کی 11 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹریکنگ، ویڈیو وائرل
    • امریکا نے ایران کی ورلڈ کپ ٹیم پر پابندیاں نرم کر دیں
    • چین نے سپر کمپیوٹر کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا
    • قطر معمول کے مطابق ایل این جی پیداوار بحال کرے گا
    • عمان نے آبنائے ہرمز کے لیے عارضی بحری راہداری کھول دی
    • ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی
    • ٹرمپ کا سینیٹ قرارداد پر تنقید
    • تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے لیے3 روزہ تعطیل کا اعلان
    • پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی ایرانی صدر کے طیارے کو پاکستانی F 16 طیاروں نے گھیر لیا اور سلامی دی۔ تصویر میں ایرانی صدر پزشکیان پاکستانی F 16 طیارے کو کھڑکی سے دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہی
    • پیوٹن کے مبینہ تعلقات سے متعلق خبر دینے والے صحافی لٹویا میں مردہ پائے گئے
    • پیرس میں ہیٹ ویو- ایفل ٹاور منگل کو بند
    • یورپ شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، فرانس میں 18 ہلاکتیں
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد ادائیگی بند، فیس کیو آر کوڈ کے ذریعے وصول ہوگی
    • ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا کا گرین سگنل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مسئلہ کشمیر حکمرانوں کی ترجیح میں شامل ہی نہیں ، کالم نگاروں کی رائے

    By Daily Khabrainاپریل 7, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے جو ایمنسٹی سکیم دی ہے اس میں بہت سقم ہیں۔ بھارت میں اب تک 11 ایمنسٹی سکیمیں اور بنگلہ دیش بھی 10 سکیمیں دے چکا ہے۔ تاہم وہ دونوں ملک جان چکے ہیں کہ ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ چیف جسٹس نے بروقت الیکشن کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دعا کریں کہ ایسا ہی ہو۔ حکومت کا جو خیال ہے کہ ایمنسٹی سکیم سے اسے 6 ارب ڈالر ملیں گے غلط ثابت ہوگا۔ لیگی قائدین کو عدالت کے فیصلے تسلیم کرنے چاہئیں۔ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین جس شخصیت کو بنایا گیا ان کے بزرگ قیام پاکستان کے ہی مخالف تھے۔ کشمیر میں استصواب رائے کی تجویز خود بھارت نے دی تھی۔ بھارتی آئین کے مطابق کشمیر کبھی اس کا حصہ نہیں بن سکتا۔ پاکستان کو پورے خلوص کے ساتھ مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ سلمان خان کو تو سزا سنا دی لیکن جو اس کے ساتھ جرم میں شامل تھے چھوڑ دیا گیا۔سینئر کالم نگار اعجاز حفیظ خان نے کہا کہ لیگی حکومت ماضی میں بھی ایمنسٹی سکیمیں دیتی رہی ہے جو ناکام ہوئیں۔ حالیہ ایمنسٹی سکیم کا ن لیگ کو الیکشن میں نقصان ہوگا۔ سکیم اناﺅنس ہونے سے اب تک ایک بھی شخص ایسا نہیں ملا جس نے اس کی تعریف کی ہو۔ عوام اور اشرافیہ میں فاصلہ بڑھتا جارہا ہے۔ چیف جسٹس نے اہم بات کی کہ جان بوجھ کر مارشل لا کی باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔ شریر حکومت نے حلقہ بندیوں میں بھی شرارت کی ہے۔ اس وقت چیف جسٹس کا طوطی بول رہا ہے اور باقیوں کے طوطے اڑے ہوئے ہیں۔ عدالتوں کے فیصلے نہ مانے گئے تو پھر فیصلے وہاں سے آئیں گے جو صرف پریس ریلیز بھیجتے ہیں۔ کشمیر کے حوالے سے ساری بھارتی لیڈر شپ کی سوچ ایک ہے۔ تاہم بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایسا معاملہ نظر نہیں آتا۔ حکومت نے جس کو نوازنا ہے اسے کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنا دیتی ہے۔سلمان خان کو غیرقانونی اقدام پر سزا ملی ہے جو ٹھیک ہے۔سینئر صحافی خالد فاروقی نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کالے دھن کو سفید کرنے کی پیشکش کی گئی ہے اور وائٹ کالر کرائم کا راستہ کھولا گیا ہے۔ سکیم میں خامیاں زیادہ اور خوبیاں کم دکھائی دے رہی ہیں۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوچکے ہیں جس کی وجہ بے دریغ بنائے جانے والے بڑے منصوبے ہیں۔ بھارتی شرح سود بانڈ جاری کرکے معیشت کو برباد کیا گیا۔ ایمنسٹی سکیم کو سینٹ میں چیلنج کیا جائیگا۔ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوجائیں گے۔ حلقہ بندی کا ایشو آڑے نہیں آئے گا۔ بھارت کشمیر پہ مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتا۔ پاکستان کے تمام دوست ممالک سے لابنگ کرکے یو این میں ایک مشترکہ قرارداد پیش کرنی چاہئے اس سے بھارت پر دباﺅ پڑے گا بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات میں ہی مسئلہ کشمیر یا عوام کی خوشحالی شامل نہیں ہے۔ انہیں صرف اپنے مفادات کا تحفظ عزیز ہے اداکار سلمان خان کو قانون کے مطابق سزا سنائی گئی۔تجزیہ کار ثروت روبینہ نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم کو سیاسی جماعتوں خصوصاً جماعت اسلامی کو چیلنج کرنا چاہئے۔ ہماری مڈل کلاس جو ٹیکس دیتی ہے وہ کہاں خرچ کیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس نے مارشل لا کی بات کیوں کی ہے کیا ملک میں کوئی مارشل لا پھر راستہ بنا رہا ہے۔ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کا کھیل رچا رکھا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا کیاجواز ہے آج تک انہوں نے مسئلہ کشمیرکے حوالے سے کیا خدمات انجام دی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو جہاد سے ہٹ کر حل کرنا ہوگا۔ یہ ایک قوم کی آزادی کا مسئلہ ہے اپنے بچوں کو قربان کرنے والی بہادر کشمیری ماﺅں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ سلمان خان بڑے اچھے اداکار ہیں ان سے غلطی ہوگئی ہے اتنی سخت سزا دینے کی ضرورت نہیں تھی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

      یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد ادائیگی بند، فیس کیو آر کوڈ کے ذریعے وصول ہوگی

      پی آئی اے کی پرواز پی کے 309 دورانِ پرواز فنی خرابی کا شکار، بڑا حادثہ ٹل گیا

      تازہ ترین

      قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی

      وزیراعظم اپنی کابینہ کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا: بلاول

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.