تازہ تر ین

عمرہ اور اعتکاف کیسے کیا جا ئیگا، رمضا ن المبا ر ک کے دوران مکہ جانے والے افراد کے لیے اہم خبر

ریا ض (ویب ڈیسک)عمرہ اور اعتکاف کی نیت سے مکہ جانے والے افراد کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔العربیہ کے مطابق مکہ مکرمہ کے گورنر اور مرکزی حج کمیشن کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان کے مہینے میں مطاف کا صحن صرف عمرہ ادا کرنے والوں کے لیے مختص کر دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ معتمرین اپنے مناسک پوری سہولت اور راحت کے ساتھ ادا کر سکیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آخری عشرے کے دوران اعتکاف کے خواہش مند حضرات کے لیے زیر زمین تہہ خانے کو مختص کیا جائے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کے خواہش مند تمام سعودی شہری اور غیر ملکی مقیمین حج سیزن میں حجاج کرام کے لیے خدمات پیش کرنے والی اجازت یافتہ کمپنیوں اور اداروں میں رجسٹریشن کی کارروائی شروع کر دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain