تازہ تر ین

والدین کی عزت نہ کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے‘ندیم عباس

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار ندیم عباس لونے والا نے کہا ہے کہ مجھے اپنے والد اور والدہ سے بے پناہ پیارہے ،جو لوگ اپنے والدین سے پیار اور انکی عزت نہیں کرتے وہ دنیا میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرے والد اور میں نے فوک گلوکاری کی بڑی خدمت کی ہے ،اپنے والد کے نقش و قدم پر چل کر کامیابی حاصل کی ہے جو میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ والد کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے اس وقت تک گاتا رہوں گا جب تک میرے پرستار مجھے پسند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں والد اور والدہ کے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ، یہ رشتہ دھوپ میں چھاﺅں کا احساس ہے۔بد قسمت ہے وہ اولاد جو والدین کی زندگی میں ان کی قدر اور عزت نہیں کرتی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain