لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ سارہ خان نے اداکار آغا علی کیساتھ شادی کااعلان کردیا۔ بتایا گیاکہ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے دوستی چل رہی تھی اورافواہیں گرم تھیں کہ وہ شادی کا فیصلہ کرچکے ہیں۔سارہ خان نے حال ہی میں انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ اپنی بڑی بہن عائشہ کی شادی کے بعد اپنی شادی کرینگی۔