لاہور(شوبزڈیسک )فلمسٹار ریما خان امریکہ سے ناروے پہنچ گئی ہیں۔بتایاگیاکہ وہ شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ ریزنگ شو میں شرکت کیلئے وہاں پہنچی ہیں۔ ریماخان اس حوالے سے نہایت پرجوش ہیں جسکا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھی کیا ہے۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ ریماخان شومیں شرکت کے بعداپنے شوہرکے پاس امریکہ واپس لوٹ جائیں گی۔