Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تیونس کی فٹ بال ٹیم نے میچ کے دوران روزہ افطار کرنے کا ایسا طریقہ اختیار کیا کہ پوری دنیا کے مسلمان خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے

    By Daily Khabrainجون 6, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تیونس (ویب ڈیسک) پوری دنیا کے مسلمان رمضان المبارک کے روزے رکھ کر اور اللہ سبحان و تعالیٰ کی عبادت کر کے اس مبارک مہینے کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔گرمی میں روزہ رکھنا خاصا مشکل کام ہے اور بھوک سے زیادہ پیاس کی شدت برداشت کرنا پڑتی ہے لیکن اگر روزے کی حالت میں کوئی کھیل کھیلنا پڑے تو بھوک اور پیاس کی شدت میں اضافے کیساتھ شدید تھکاوٹ بھی ہوتی ہے۔تیونس کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی بھی روزہ رکھ کر پرتگال کیخلاف میچ کھیلنے میدان میں اترے اور تھکاوٹ کا شکار ہو گئے۔ پرتگال نے تیونس کے خلاف 2-1 کی برتری بھی حاصل کر لی۔ میچ کے دوسرے ہاف کے 58 ویں منٹ میں تیونس کے گول کیپر معیز حسن زخمی ہو کر گراو¿نڈ میں لیٹ گئے اور ہر طرف پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ مگر یہ دیکھ کر سٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی شدید حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ معیز کے ساتھی کھلاڑی ان کی مدد کے بجائے میدان میں باہر بھاگ گئے ہیں۔بہرحال 6 منٹ کے بعد تمام کھلاڑی میدان میں واپس آ گئے اور میچ کھیلنا شروع کر دیا لیکن وہ پہلے سے زیادہ چست اور پھرتیلے نظر آ رہے تھے جس کا نتیجہ بھی فوراً سامنے آ گیا اور انہوں نے پرتگال کے خلاف مزید ایک گول کر کے میچ 2-2 سے برابر کر دیا۔جب اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مسلمان یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ معیز حسن عین افطار کے وقت زخمی ہوئے تو ان کے ساتھی کھلاڑی ان کی مدد کرنے کی بجائے روزہ افطار کرنے میدان کے کناروں پر پہنچ گئے جہاں کوچنگ سٹاف نے انہیں کھجوریں اور پانی فراہم کیا۔اس سے بھی زیادہ لطف کی بات یہ ہے کہ اگلے روز ترکی کیخلاف کھیلے گئے میچ کے سیکنڈ ہاف میں بھی وہ 47 ویں منٹ میں زمین پر چت لیٹ گئے تو میڈیکل ٹیم انہیں طبی امداد دینے کیلئے پہنچ گئی اور ساتھی کھلاڑی گزشتہ روز ہی طرح میدان کے کنارے پر پہنچ کر روزہ افطار کرنے میں مصروف ہو گئے۔تیونس میں فٹ بال شائقین نے فوراً اس بات کو نوٹ کیا کہ معیز دونوں دن عین افطار کے وقت زخمی ہوئے اور جب انہوں نے کھلاڑیوں کو کھجوریں کھاتے اور پانی پیتے دیکھا تو ہنسی سے برا حال ہو گیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش

      لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار

      ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.