Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • شام اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع
    • پانچ سال بعد زین الدین زیدان کی فرانس کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے واپسی
    • گلین میک گرا نے وسیم اور وقار کو فاسٹ بولنگ کی عظیم ترین جوڑی قرار دے دیا
    • ریان ٹن ڈوشیٹ بھارت کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے مستعفی، کے کے آر میں واپسی
    • پاکستان میں 20 سال بعد عالمی ہاکی کا آغاز، کورین ٹیم اسلام آباد میں
    • اسرائیل نے مغربی کنارے کے مہاجر کیمپ پر قبضے کا حکم دے دیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف 5 مسلسل میڈن اوورز اور 5 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ تاریخ رقم کر دی
    • فوجی حملوں میں وقفے کے دوران ایران سے مذاکرات جاری ہیں : ٹرمپ
    • امریکا جنگ: ایران کی گیس پیداوار شدید متاثر
    • 29 جولائی سے 5 اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
    • میری کپتانی میں ٹیسٹ رینکنگ میں بہتر ی ہوئی تو تمام فارمیٹ کا کپتان بنائیں:بابر اعظم کی شرط
    • جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
    • سعودی عرب نے چار ہفتوں میں 49 ہزار 500 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کر دیا
    • ڈریسنگ روم میں قرآن کی تلاوت، کمنٹیٹر نے محمد رضوان کے ایمان کی تعریف کر دی
    • امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
    • خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
    • کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
    • سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہر طر ف پانی ہی پانی ، بارش نے تباہی مچا دی

    By Daily Khabrainجولائی 3, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں بارش نے تباہی مچا دی، کرنٹ لگنے سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے، دفاتروں میں حاضری کم، شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، 200 سے زائد فیڈر ٹرپ، رات 12 بجے سے بجلی غائب،170 ملی میٹر بارش نے ہر طرف پانی ہی پانی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات طوفان اور بارش نے ہر کسی کو خوفزدہ کر دیا، تیز آندھی سے سائن بورڈ گر گئے۔ درخت اکھڑ گئے، کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ مسلسل بارش کے باعث شہر بھر میں 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے شہر کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ والٹن، اچھرہ، ہربنس پورہ، گڑھی شاہو، شمالی لاہور، صدر، کینٹ، جوڑا پل، مصری شاہ ،مزنگ، بلال گنج، کاہنہ ، چونگی امرسدھو، دھرم پورہ، شاہدرہ، بادامی باغ ، چائنہ سکیم، بھوگیوال، جانی پورہ کوٹ خواجہ سعید، ٹھوکر نیاز بیگ، اقبال ٹاﺅن، اعوان ٹاﺅن، کھاڑک، سبزہ زار، ماڈل ٹاﺅن سے ملحقہ آبادیاں، لکشمی، عابد مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں میں رات سے بجلی بند جبکہ بارش کا پانی نہ صرف سڑکوں پر کھڑا رہا جبکہ نشیبی علاقوں کے گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔ بارش کے باعث کئی حادثات ہوئے جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ تھانہ ساندہ کا ڈرائیور امانت علی ساتھی رضا کار شاہ زیب بٹ کے ہمراہ ناکہ سے واپس آ رہا تھا کہ راجگڑھ کے قریب بجلی کی تاریں پانی میں گرنے کے باعث کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ میں دونوں جوان تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے، تاہم ریسکیو کے عملہ نے دونوں کی نعشیں پانی سے نکال کر مردہ خانہ جمع کروا دیں۔ مزنگ کے علاقہ قرطبہ چوک کے قریب اکبر نامی نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ شاہدرہ میں 25 نمبر سٹاپ پر اویس نامی لڑکا بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا، متوفی کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا۔ ٹبی سٹی کے علاقہ میں رات گئے موسلادھار بارش کے دوران بوسیدہ مکان کی چھت زوردار دھماکہ سے گر گئی جس کے نتیجہ میں 30 سالہ عباس اور 18 سالہ عمر ملبہ تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔ ٹاﺅن شپ میں چھت گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ لوئر مال تھانے کے سامنے آج صبح ٹرک الٹنے سے تین افراد زخمی جبکہ ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا۔ بارش کا سلسلہ نہ صرف لاہور بلکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی رات سے جاری ہے ۔ مریدکے، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، مانگامنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، قصور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ آسمان سے گھنگور گھٹاﺅں نے دن کو رات بنا دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز روز تک جاری رہے گا۔ ایئرپورٹ کے علاقہ میں 48 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے درجنوں پروازیں متاثر ہوئیں۔ متعدد کو لاہور اتارنے کے بجائے دوسرے شہروں کا رخ کروایا گیا۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی

      29 جولائی سے 5 اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

      امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.