Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پیرس بارش سے نہیں ڈوبتا ، شہباز شریف کی ترقی دھوکہ

    By Daily Khabrainجولائی 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی‘ لاہور (نیوز ایجنسیاں) چیئرمین پاکستان حریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے جھوٹے نکلے اب شہبازشریف گھر سے باہر نہیں نکل رہے کیوں کہ انہیں لوگوں کا ڈر ہے، قومی خزانے کابے دریغ استعمال کرنے والوں اور غیر ضروری منصوبوں پر اربوں روپے لٹانے والوں کو شرم آنی چاہئے، لاہور میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث اموات اور نقصانات کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے جھوٹے نکلے، پیرس میں بارش ہو تو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں، لاہور پر کھربوں روپے لگائے گئے لیکن سڑکوں کا برا حال ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین عمران خان نے لاہور میںہونے والی بارش کے دوران لکشمی چوک، جی پی او اور دیگر علاقوں کے دورہ کے موقع پر کیا ، اس موقع پر جہانگیر خان ترین، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر یاسمین راشد، عون چوہدری سمیت دیگر رہنماءاور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شریک تھے، عمران خان نے کہا کہ اگر قوم کا پیسہ ایمانداری و دیانتداری سے خرچ کیا جاتا تو آج لاہور کی یہ صورتحال نہ ہوتی لیکن شریف خاندان نے عوام کے ٹیکس کا سارا پیسہ رائیونڈ پرلگا دیا اور 40 ارب روپے اشتہارات کے لیے استعمال کیے گئے، عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ لاہور میں کیا ترقی ہوئی، اب شہباز شریف اس لئے باہر نہیں نکل رہے کہ انہیں لوگوں کا ڈر ہے۔ عمران خان نے کہاکہ اسی لئے تحریک انصاف نمائشی منصوبوں کی مخالف تھی لیکن قومی ترجیحات اور عوامی خواہشات سے بے خبر شریف برادران کی ساری توجہ کمیشن کھانے اور قومی دولت لوٹنے پر مرکوز تھی، عمران خان نے کہاکہ ایک بارش نے ساری ” ترقی ” دھوکر رکھ دی ہے جس سے نوازلیگ کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، انہوں نے کہاکہ اس بارش سے ہونے والے نقصان کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں جنہوں نے اپنی انا اور ضد کو حقائق پر ترجیح دی اور صوبائی دارالحکومت کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا، عمران خان نے کہا کہ مسلسل دس برس اقتدار میں رہنے والا وزیراعلی ایک شہر کو سیوریج کو سسٹم بھی نہیںدے سکا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ لندن فلیٹس 1993 سے شریف خاندان کی ملکیت ہیں، صرف سیل ڈیڈ ہی دکھا دیتے تو قوم کے دو سال اور پیسہ ضائع نہ ہوتا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں بارش کے بعد کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں بارش ہوتو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیںلاہور سے کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ پیسہ دیانتداری سے خرچ کیا ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، شریف خاندان نے سارا پیسہ رائے ونڈ میں لگادیا۔ انہوں نے کہا کہ پیرس میں بارش ہوتو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں، شہباز شریف باہر نکلنے کے قابل نہیں، عوام میں بڑا غصہ ہے، آدھے پاکستان کے پاس تعلیم کے مواقع میسر نہیں، جہاں عوام کے پاس تعلیم نا ہو وہ یہی کہے گی کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے۔ عمران خان کی گاڑی ڈیوس روڈ پر ٹریفک جام میں بھی پھنسی، ان کا مزید کہنا تھا شریف برادران نے قرض لے کر اورنج ٹرین اور میٹرو بنائی، لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے سنے تھے، شہباز شریف کہتے ہیں کراچی اور پشاور کو لاہور بنا دوں گا، 635 ارب روپے بجٹ کا آدھا لاہور پر خرچ ہوتا ہے، مگر عوام کے ٹیکس کا پیسہ رائیونڈ پر لگایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے پائیدار نہیں ہوتے بلکہ ایسے ڈراموں کا وقت محدود ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات نظریہ کی بنیاد پر ہونے جا رہے ہیں۔ میں لیاری میں بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراو¿ کی سخت مذمت کرتا ہوں‘ ہم ملک میں صاف اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔ عام انتخابات نظریہ پر ہوں گے۔ 1970 میں نظریاتی الیکشن ہوئے تھے اور اب الیکشن نظریہ کی بنیاد پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ابھی تک یہ جواب نہیں دے سکے کہ لندن اپارٹمنٹس کس کے پیسے پر خریدے گئے۔ لاہور میں اتنا نقصان ہوا ہے جسے پورا کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ ہوں گے۔ کراچی اور اسلام آباد میں پانی کا بحران ہے‘25 جولائی کا الیکشن نظریہ کی بنیاد پر ہوگا بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.