Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اہم تر ین سروے ، نتائج آگئے ،پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں ووٹرز کی ترجیحات میں تبدیلی نہیں آئی، مرکز میں ووٹ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں تقسیم

    By Daily Khabrainجولائی 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک )رائے عامہ کا جائزہ لینے والے تین اہم اداروں گیلپ پاکستان Gallup Pakistan(ملک گیر)، پلس کنسلٹنٹ Pulse Consultant (ملک گیر) اور آئی پی او آر (صرف پنجاب) کے سرویز کے مطابق مسلم لیگ (ن) اب بھی پنجاب کی سب سے مقبول جماعت ہے تاہم پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ووٹوں کے فرق میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی جب کہ سندھ میں پیپلز پارٹی مقبول ترین جماعت کے طور پر سامنے ا?ئی ہے۔ بلوچستان میں تین جماعتوں میں ووٹ منقسم نظر ا?تا ہے۔ گیلپ کے قومی سروے میں ن لیگ آگے جب کہ پلس کے سروے میں پی ٹی آئی آگے ہیں۔ انتخابات میں تاحال ووٹ کا فیصلہ نہ کر سکنے والوں کا کردار کلیدی ہوگا۔قومی سطح پر کیے گئے رائے عامہ سرویز میں دیکھا گیا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں ووٹرز کی ترجیحات میں تبدیلی نہیں آئی اور ووٹرز اس بار بھی ان ہی جماعتوں کو ووٹ دیں گے جنہیں 2013 کے انتخابات میں ووٹ دیا تھا۔بلوچستان میں پچھلے انتخابات اور موجودہ رحجان کے حوالے سے مختلف نتائج سامنے آئے۔گیلپ پول کے مطابق مسلم لیگ نواز سب سے آگے ہے تاہم اس کی مقبولیت میں کچھ کمی ہوئی ہے۔دوسری جانب پلس (Pulse) کے سروے کے مطابق ملک بھر میں اب ووٹرز کی زیادہ تعداد پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کو ترجیح دے رہی ہے۔سرویز میں یہ بات بھی سامنے ا?ئی ہے کہ جن ووٹرز نے اب تک ووٹ دینے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا، ان کی تعداد کافی زیادہ ہے اور سیاسی جماعتیں انہیں اپنی جانب مائل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔گیلپ کے پول میں کسی بھی جماعت کے حق میں ووٹ ڈالنے کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار گروپ کا تناسب 20 فیصد تھا، 26 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ ن لیگ کو جبکہ 25 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی ا?ئی کو ووٹ دیں گے۔پلس پول میں ابھی تک فیصلہ نہ کر سکنے والے ووٹرز کا تناسب 9 فیصد تھا جبکہ 30 فیصد نے کہا کہ وہ پی ٹی ا?ئی کو، 27 فیصد نے ن لیگ کو جبکہ 17 فیصد نے کہا کہ وہ پی پی پی کو ووٹ دیں گے۔ان پولز کے نتائج نومبر 2017 میں ہونے والے سرویز سے مختلف ہیں کیوں کہ اس کے بعد ملک میں کئی اہم سیاسی سرگرمیاں رونما ہوئیں۔ جنوری میں بلوچستان میں حکومت تبدیل ہوئی جبکہ معزز سپریم کورٹ کے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق تفصیلی فیصلے کی روشنی میں مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں ن لیگ حصہ نہیں لے پائی مئی کے ا?غاز پر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگی سیاست دانوں نے پارٹی چھوڑ دی اور تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ اسی ماہ نواز شریف نے ایک انٹرویو دیا جسے کئی افراد نے متنازع قرار دیا۔گیلپ سروے کے مطابق قومی سطح پر پی ٹی ا?ئی اور ن لیگ کے درمیان مقبولیت کا فرق کم ہوگیا ہے جبکہ پلس کے سروے میں پی ٹی ا?ئی کو مقبولیت میں ن لیگ سے ا?گے بتایا گیا۔گیلپ کے سروے میں ن لیگ کو ابھی بھی ملک کی سب سے مقبول جماعت بتایا گیا تاہم اس کی مقبولیت میں 2017 کے مقابلے میں 8 فیصد کمی دیکھی گئی۔ 26 فیصد متوقع ووٹرز کا کہنا تھا کہ وہ ن لیگ کو ووٹ دیں گے جبکہ 25 فیصد نے کہا کہ وہ پی ٹی ا?ئی کو ووٹ دیں گے، 2017 کے مقابلے میں یہ ایک فیصد کمی ہے جبکہ 16 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ پی پی پی کو ووٹ دیں گے۔ سروے میں پی ٹی ا?ئی، ن لیگ پر سبقت لے جاچکی ہے۔ سروے کے مطابق پی ٹی ا?ئی کی مقبولیت میں 7 فیصد اضافے کے ساتھ یہ اب 30 فیصد ہوگئی ہے جو کہ 2017 میں 23 فیصد تھی۔ پلس کے سروے کے مطابق 2017 میں ن لیگ سب سے مقبول ترین جماعت تھی تاہم اس کی مقبولیت میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور یہ اب 27 فیصد پر ا?گئی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.