Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’جو بڑے یہ سمجھتے ہیں وہ پکڑے نہیں جائیں گے تو ہم انہیں ڈھونڈ نکالیں گے‘

    By Daily Khabrainجولائی 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے قومی مصالحتی آرڈیننس (این آر او) سے فائدہ اٹھانے کے خلاف دائر درخواست میں نامزد تمام فریقین کو اپنے اور بچوں کے بیرون ملک موجود جائیداد اور اکاو¿نٹ ظاہر کرنے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے لائرز فاو¿نڈیشن فار جسٹس کے صدر فیروز شاہ گیلانی کی جانب سے این ا?ر او کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت کی۔دوران سماعت سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف اور آصف علی زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں جبکہ سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کو بھی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کسی کی کوئی آف شور کمپنی ہے تو وہ بھی ظاہر کرے اور تمام فریقین اپنے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کروائیں، اس حوالے سے دیئے گئے ریمارکس میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں ایک ہزار لوگ ہیں جن سے تمام تفصیلات لی جائیں گی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ملک قیوم اور آصف زرداری کی جانب سے جواب کب آئے گا؟ جس پر ا?صف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو ا?گاہ کیا کہ زرداری صاحب کی جانب سے جواب آگیا ہے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے پراپرٹی اور فارن اکاو¿نٹ ظاہر کرنے ہیں، آپ لوگوں کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں اس سے متعلق سپریم کورٹ کو اعتماد میں لیں، سپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے میں کیا مسئلہ ہے؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ لوگوں نے ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے اپنا پیسہ ’وائٹ‘ کیا ہے، ا?پ عدالت کو ا?گاہ کریں کہ پاکستان سے باہر آپ کی اور بچوں کی کوئی پراپرٹی ہے یا نہیں؟دوران سماعت فاروق ایچ نائیک کو مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے جہاز میں میرے ساتھ وعدہ کیا تھا، اب اس حوالے سے کچھ کرنے کا وقت آگیا ہے۔جس پر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم سیاستدانوں کے لیے نہیں ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک آصف زرداری کا تعلق ہے تو میرے موکل آٹھ مختلف مقدمات میں باعزت بری ہوئے ہیں۔کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ این آر او کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم نے جواب جمع کروا دیے ہیں۔بعد ازاں نے عدالت نے این آر او مقدمے میں جواب جمع کروانے کے لیے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو 2 ہفتوں کی مہلت دیدی۔اس کے ساتھ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بڑے یہ سمجھتے ہیں وہ پکڑے نہیں جائیں گے تو ہم انہیں ڈھونڈ کر پکڑیں گے، عدالت میں اس بات کا بیان حلفی جمع کرائیں کہ پاکستان سے باہر آپ کا کوئی اکاو¿نٹ نہیں۔اس کے ساتھ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہا کہ ہم نے بڑے کام کرنے ہیں، ڈیم بنانے ہیں، کرپشن کو ختم کرنا ہے اور ملک کا قرضہ بھی اتارنا ہے۔خیال رہے کہ لائرز فاو¿نڈیشن فار جسٹس کے صدر فیروز شاہ گیلانی نامی شہری نے سپریم کورٹ میں ملک کے سابق صدور آصف علی زرداری اور جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف این آر او کے ذریعے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہچانے کے حوالے سے پٹیشن دائر کی تھی۔فیروز شاہ گیلانی نے پٹیشن میں عدالت عظمیٰ سے درخواست کی تھی کہ غیر قانونی طریقے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا جس کے حوالے سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں پہلے سے ہی فیصلے موجود ہیں۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ پرویز مشرف نے ایمرجنسی نافذ کرکے آئین معطل کیا اور این آر او کا اعلان کیا، جس کے تحت آصف علی زرداری اور دیگر سیاست دانوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.