Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘5 سال میں 50 لاکھ لوگوں کو گھر دیئے جائیں گے‘

    By Daily Khabrainجولائی 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اقتدار میں آئے تو 5سال میں 50لاکھ لوگوں کو گھر دیئے جائیں گے۔کراچی کے دو روزہ دورے پر دوسرے دن انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کا چیلنج کوئی آسان نہیں لیکن موجودہ حالات سے نکلنے کے لیے خود کو تبدیل کرنا ہوگا، ملک میں معاشی انقلاب لانے کے لیے ہاو¿سنگ ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سےپہلے خیبرپختونخوا میں 200 ارب روپےکے درخت کاٹے گئے اور جب ہم نے ایک ارب درخت لگانے کا اعلان کیا تو مخالفین نے منصوبے کا مذاق اڑایا لیکن مسلسل کوششوں کے باعث منصوبے میں کامیاب ہوئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت پر مسائل کا پہاڑ ہوگا اور نوجوانوں کو روزگار نہ ملا تو تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل ہے اور اسی بنیاد پر وفاق میں حکومت قائم کریں گے لیکن کراچی کے بغیر نئے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔کراچی میں تاجربرداری کی جانب سے ناشتے کی دعوت میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ا?ئی چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ کراچی کو پانی، انتظامی اور پولسنگ کے بحران سے نکلنے کے لیے خصوصی پروگرام تشکیل دیں گے، کراچی میٹروپولیٹن سٹی ہے جس میں لندن، پریس اور نیویارک کی طرح انتظام و انصرام چلانے چاہیے، جسے پی ٹی آئی حقیقت کا روپ دے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی، بجلی، پولیس اور انتظامی امور کو ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر ممالک میں ترقی کی رفتار محدود ہو جائے گی کیونکہ کراچی ایک اقتصادی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ‘پنجاب میں پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پنجاب میں ان کے خلاف 32 ایف آئی آر درج ہیں‘۔عمران خان نے واضح کیا کہ ‘مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی بلترتیب 6، 6 مرتبہ برسراقتدار آئیں لیکن اپنے صوبوں کی پولیس کو غیر سیاسی بنانے میں ناکام رہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں ہماری پہلی حکومت میں ہی پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کسی بھی آزاد ادارے سے سروے کرالیا جائے خیبرپختونخوا کی پولیس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور ہم نے پولیس کو کسی سیاسی مخالف یا ماورائے عدالت قتل میں استعمال نہیں کیا‘۔اس حوالےسے پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا ‘جو سیاسی تنظیمیں ملک کو برباد کردیں وہ اداروں میں بھرتی نہیں لا سکتے، آج پنجاب اور سندھ پولیس پر ہزاروں ماورائے عدالت کیسز کا سامنا ہے‘۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.