تازہ تر ین

علی رحمان خان کینیڈا میں ایوارڈ شو کی میزبانی کریںگے

لاہور(شوبزڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اور باصلاحیت اداکار علی رحمان خان رواں ماہ کے آخر میں کینیڈا میں ہونے والے ٹی وی ایوارڈ2018کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔ چھٹے ٹی وی ایوراڈ زکی تقریب کا اہتمام ہفتہ 28جولائی 2018کو کنیڈا میں کیا جارہاہے، جس کی میزبانی کے فرائض ٹی وی اینڈ فلم کے معروف ایکٹر علی رحمان خان انجام دیں گے، یاد رہے علی رحمان کو دوسری بار ایوارڈز کی تقریب کے میزبانی کے فرائض تفویض کیے جارہے ہیں، اس سے قبل علی رحمان خان ٹی وی ایوارڈز میں ڈرامہ “رشتے کچھ ادھورے سے “کے لیے بیسٹ سنسیشن میل اور بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کاایوارڈ حاصل کرچکے ہیں، جبکہ انہیں ایک اور ڈرامہ “محبت اب نہیں ہوگی”کے لیے بیسٹ ایکٹر پاپولر، اور ویوور چوائس کیٹیگری کے لیے نامزد کیا جاچکا ہے۔اس بار ہونے والے ہم ٹی وی ایوارڈ میں ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کی جانب ہم ٹیلی ویژن انٹرٹینمنٹ میں پاکستان میں فیشن اور میوزک انڈسٹری کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیئے جائیں گے، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کینیڈا میں کیا جارہاہے۔ جہاں علی رحمان خان اس کی میزبانی کے فرائض نبھائیں گے، یاد رہے کہ رواں سال ریلیز ہونےوالی فلم “پرچی”کی شاندار کامیابی کے بعد علی رحمان خان کے مداحوں کی تعداد میں بے انتہا اضافہ دیکھا جارہاہے۔ اس موقع پر علی رحمان خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش اور پرجوش ہیں کہ وہ پاکستان کی بہترین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ساتھ اپنے ناظرین کی خدمت میں کھڑے ہوں گے، ان کا کہنا تھا یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ ہم ٹی وی نے مجھے میزبانی کا موقع فراہم کیا ہے، میں پوری کوشش کروں گا کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ناظرین کے لیے کچھ ایسے لمحے سجاوں جو کہ یاد گار شمار کیے جائیں۔ علی رحمان اپنے مداحوں میں ویسے بھی اپنے بے باک اور پراسرار لہجے کی اداکاری سے شہرت رکھتے ہیں، اور وہ اپنی فلم “جانان©”اور “پرچی”سے اس بات کا ثبوت بھی دے چکے ہیں، جبکہ ڈرامہ “دیار دل”اور “میں خیال ہوں کسی اور کا”جو کہ ہر ہفتے کی شب ہم ٹی وی سے نشر کیا جارہاہے میں اپنے مداحوں کو محضوظ کررہے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain