تازہ تر ین

ملاوٹ شدہ خام مال کینسر کا سبب ، 9 کمپنیوں کی ادویات واپس منگوانے کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے دوائیاں بنانے والی 9 کمپنیوں کو ان کی تیار کردہ ہائی بلڈ پریشر کی ادویات واپس منگانے کی ہدایت کردی، جس میں استعمال ہونے والا ملاوٹ شدہ خام مال کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈریپ کی جانب سے یہ ہدایات یورپیئن میڈیکیٹنگ ایجنسی (ای ایم اے) کے جاری کردہ انتباہ کے بعد دی گئیں جس میں خام مال کے ملاوٹ شدہ ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی۔ڈریپ کے احکامات کے بعد ادویہ ساز اداروں نے دوائیاں واپس منگانی شروع کردی ہیں، لیکن اس واقعے سے ڈریپ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے، کیوں کہ پاکستان میں 95 فیصد دوائیاں درا?مد شدہ خام مال سے تیار کی جارہی ہیں لیکن اس خام مال کا میعارچیک کرنے کا کوئی طریقہ کار نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain