تازہ تر ین

ایسی ہوش اُڑا دینے والی چیز جو کوشش کے باوجود لیڈی گا گا کو حاصل نہ ہو سکی

پیرس (ویب ڈیسک ) لیڈی گاگا انسانوں کے گلے کاٹنے میں استعمال ہونے والی قاتل مشین کو خر یدنے میں کامیاب نہ ہوسکی لیکن شومئی قسمت کے ایک فرانسیسی تاجر یہ مشین خریدنے میں کامیاب ہو گیا۔کرسٹو فی فیریر ایک فرانسیسی تاجر جو چاربچوں کا باپ ہے اور شمال مغربی فرانس کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہائش پذیر ہے ، اس نے انسانوں گلے کاٹنے والی اس قاتل مشین ”گلوٹین“کو 2014میں خریدا تھا۔اس نے یہ قاتل مشین پیرس میں ایک نیلامی کے دوران خریدی تھی۔یہ مشین شاہ بلوط کی لکڑی سے بنائی ہوئی ہے اور 10فٹ لمبی ہے جبکہ اس کے بلیڈ پر چند ”ڈنٹس“ بھی پڑے ہوئے ہیں۔اس مشین پر ”جمہوریہ کی فوجیں“ کے الفاظ درج ہیں۔ حقیقت میں یہ مشین انقلاب فرانس کے دوران کبھی بھی انسانوں کے گلے کاٹنے کے لئے استعمال نہیں ہوئی لیکن اس کی کچھ نہ کچھ تاریخی اہمیت ضرور ہے۔اس کو 19ویں صد ی کے وسط میں بنایا گیا تھا جب فرانس سے شہنشاہیت کا دور دوسری بار یکسر ختم کردیا گیا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain