تازہ تر ین

ٹی وی میں کام کرنیوالے کو وہیں محدود کر دینا زیادتی ہے: عائشہ عمر

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ایک فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تو اس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اور آگے بڑھنے کیلئے ایک طریقہ کار بھی اس کے ساتھ ہوتا ہے جس کے تحت وہ کام کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہو جائے تو پھر اس کو ٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے۔ اسی طرح فلم انڈسٹری میں کسی کو اچھا مقام مل جائے تو پھر وہ ٹی وی پر کام کرنا اپنی توہین سمجھتا ہے۔عائشہ عمر نے کہا کہ ایک فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain