لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ واقع زمان پارک لاہور کی سکیورٹی 3گنا بڑھا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف پر خود کش حملے کے خطرے کے پیش نظر یہ سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اردگرد عمارتوں پر بھی نفری تعینات کردی گئی آنے جانے والوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔






































