تازہ تر ین

مریم نواز کے تمام جو توں کے نِت نئے برانڈ جن کی قیمت لاکھوں میں چونکا دینے والی خبر سے آپ حیران ہونگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب عدالت میاں نواز شریف کو کرپشن کے الزام سے بری کر چکی ہے تاہم سوشل میڈیا پر شریف خاندان کی امارت کے مظہر تلاش کرنے اور ان کے پیسے کو چوری کا پیسہ قرار دینے کی سرتوڑ کوششیں تاحال جاری ہیں۔ اب ایک فیس بک صارف کمال عرق ریزی کے بعد مریم نواز کے برانڈڈ جوتوں کی ایسی تفصیلات نکال کر لایا ہے کہ سن کر آپ کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کے مطابق اس فیس بک صارف نے مریم نواز کی مختلف تصاویر میں ان کے پہنے ہوئے جوتوں کی قیمتیں بتائی ہیں جو لاکھوں میں ہیں۔ان میں جوتوں کے ایک جوڑے کی قیمت950ڈالر (تقریباً 1لاکھ 21ہزار روپے) ہے۔ ایک کی قیمت 595 ڈالر (تقریباً76ہزار روپے) اور ایک دوسرے جوڑے کی قیمت 209ڈالر (تقریباً26ہزار روپے) بتائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیس بک صارف نے مریم نواز کی یہ جوتے پہنے تصویر، پھر اس برانڈ کی ویب سائٹ پر اس کی ڈالرز میں قیمت کے سکرین شاٹ اور پھر گوگل پر ڈالر کو پاکستانی روپوں میں تبدیل کرکے اس کے سکرین شاٹ پوسٹ کیے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain