تازہ تر ین

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سریز جیت لی

کنگسٹن(آئی این پی)تمیم اقبال کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے کالی آندھی کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 18 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی، بنگال ٹائیگرز نے 9 برس بعد ایشیا سے باہر ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، تمیم اقبال نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور سنچری مکمل کی، تمیم 103 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محموداللہ 67 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جواب میں میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 283 رنز بنا سکی، روومان پاویل کی 74 کرس گیل کی 73 اور شے ہوپ کی 64 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، تمیم اقبال میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیشی قائد مشرفی مرتضی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت ہوا، بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے، تمیم اقبال 103 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محموداللہ نے 67 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے، انعام الحق 10، شکیب الحسن 37، مشفق الرحیم 12، مشرفی 36 اور صابر رحمان 12 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، مصدق حسین 11 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، جیسن ہولڈر اور ایشلے نرس نے 2، 2 جبکہ شیلڈن کوٹریل اور دیوندرا بیشو نے ایک، ایک وکٹ لی۔جواب میں ویسٹ انڈین مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر 283رنز بنا سکی، کرس گیل، شے ہوپ اور روومان پاویل کے سوا کالی آندھی کا کوئی بھی کھلاڑی بنگال ٹائیگرز کے باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا تاہم پاویل کی 74گیل کی 73اور ہوپ کی 64رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئیں، ایون لیوس 13، ہٹمائر 30، کیرن پاویل 4اور کپتان ہولڈر 9رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، مشرفی نے 2جبکہ مہدی حسن میراز، مستفیض الرحمان اور روبیل حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain