تازہ تر ین

عمران خان دو روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان کرینگے: عامر ڈوگر ، امریکہ، بھارت، اسرائیل اور افغانستان دہشتگردی کرواتے ہیں: ماریہ سلطان ، چینل فائیو کے پروگرام” نیوز ایٹ 7“میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے پروگرام” نیوز ایٹ 7“میں گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ نومنتخب ایم پی اے علمدار قریشی اور ایم این اے ڈاکٹر شبیر قریشی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پنجاب کے 28میں سے 25آزامیدوار تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔ لیہ سے نومنتخب آزاد امیدوار احمد علی اولکھ بھی آج شمولیت کا اعلان کردیں گے۔پنجاب میں نمبر پورے ہوگئے،ایک دوروز میں عمران خان اعلان کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے سرپرائز دونگا۔ رانا ثناءجھوٹ بولتے ہیں ان کے پاس صرف ایک امیدوار جگنو محسن ہے، انہوں نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔جھنگ سے معاویہ اعظم آزاد امیدوار ہیں انکا تعلق سپاہ صحابہ سے ہے وہ ہمیں جوائن تو نہیں کرسکتے لیکن ہماری حمایت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو بھی حقیقی معنوں میں نئے پاکستان کا حصہ بنائے گے۔ وفاق میں بھی ہمارے نمبر پورے ہوچکے ہیں۔ جنوبی پنجاب کو عمران خان سے امید ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق پہلے سو دنوں میں الگ صوبہ بنائیں گے۔ اس حوالے سے کپتان نے ایک بار پھر اس معاملے کو اولین ترجح رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔دفاعی تجزیہ کار ماریہ سلطان نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کا مسئلہ بڑا ہے، وہاں سے روزانہ ایک لاکھ افغانی پاکستان میں داخل ہوتے ہیں جن میں 99فیصد کے پاس کوئی کاغذات نہیں ہوتے۔پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے امریکہ، بھارت اسرائیل اور افغانستان معاون ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے حوالے سے دیگر ممالک کے ساتھ دو ٹوک بات کرنی پڑے گی۔کولیشن سپورٹ فنڈ امریکن امدان نہیں، یہ وہ پیسے ہیں جو امریکہ بین الاقوامی دہشگردی کیلئے مختلف ممالک کو دیتا ہے۔کیری لوگر بل کے تحت ملنے والے پیسے امریکی امداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک سے بہتر تعلقات رکھنے کا عزم درست لیکن پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھنے چاہیں۔ نئی حکومت کو اقتصادی، علاقائی پالیسی اور ایشیا سے تعلقات پربہتر پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ خارجہ پالیسی ایک چیلنج ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain