Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آر ٹی ایس سسٹم فلاپ ہونے بارے کمیٹی بنانے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی : علی ظفر ، ایوب دور سے اب تک اس سے پر امن الیکشن نہیں دیکھا : ضیا شاہد ، میں نے الیکشن سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پاک سر زمین کو کوئی سیٹ نہیں ملے گی : عارف علوی ، چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

    By Daily Khabrainاگست 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ایم کیو ایم کا معاہدہ کیسا رہے گا۔ اس پر یہی کہا جا سکتا ہے ایک معاہدہ وہ ہوتا ہے کاغذ پر نظر ااتا ہے چینل پر نظر آ جاتا ہے۔ دکھانے کے وقت کچھ اور ہوتے ہیں اور اندر کی بات اور ہوتی ہے پرانے گیت کا حوالہ دیا تھا کہ ایک گیت کا مصرعہ ہے کہ چلتی ہے دنیا چلانے والا چاہے۔ اگر معاہدہ چلانا ہے تو چلا لیں گے اگر صرف ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنی ہے اور کچھ وقت تک بعض وجوہات کو بنیاد بنا کر شو کرنا ہے کہ ہمارے ان کے ساتھ معاہدہ ہے تو دوسرے کو پتہ چل سکے جس دن دوسری طرف سے زیادہ آفر ہو گئی تو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کی تاریخ کراچی اور ایم کیو ایم کی تاریخ تو یہی بتاتی ہے کہ کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کس طرح کون بندہ ادھر سے اٹھے گا اور ادھر جا کر بیٹھ جائے گا۔ سیاست بھی بڑی زبردست چیز ہے اخبارات پڑھ پڑھ کر جو تھوڑی بہت سمجھ آتی ہے اس میں یہ بات بھی شامل ہے کہ جن کے ساتھ ٹیں پٹاس ہو رہی ہوتی ہے جوتم پیزار ہو رپی ہے۔ اس کے ساتھ جب جا کر بیٹھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے وم کے وسیع تر مفاد کی خاطر ہم نے قربانی دی۔ دیکھو جی ہم نے اپنے مخالفوں سے بھی قوم کے مفاد میں اتحاد کر لیا۔رپورٹر میاں طارق نے کہا کہ ضیا شاہد صاحب نے جو بات کہی ہے کہ پاکستان کی سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی اور خصوصاً کراچی میں ایم کیو ایم کی سیاست میں کوئی بات حتمی نہیں ہوتی کیونکہ انہوں نے پیپلزپارٹی کی ہمیشہ مخالفت کی اور 5 سال ری کونسلنگ کی پالیسی میں 2008ءسے لے کر 2013ءتک ان کے ساتھ 15 دفعہ راضی، 15 دفعہ ناراض ہوئے پھر 2013ءکے بعد جو صورتحال بنی جس میں ری کنسلیشن کے تحت تمام سیاسی پارٹیاں اکٹھی ہوئیں اور کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیا تھا یہ آپریشن شروع کرنے میں ایم کیو ایم بھی شامل تھی کہ آپریشن شروع کیا جائے آپریشن شروع ہوا تو سب سے پہلے ایم کیو ایم ہی پراپیگنڈا کرتی تھی کہ صرف ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ آخری الیکشن میں کراچی کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کراچی کے عوام نے بلا خوف خطر اپنے ووٹ کاسٹ کئے ہیں۔ پولنگ میں جو ووٹ کاسٹ ہوا ہے۔ضیا شاہد نے کہا کہ آج جو معاہدہ ہوا ہے اور آپ کے خیال میں یہ معاہدہ پانچ سال بعد بھی موجود ہو گا اور پانچ سال چل جائے گا۔ سچی بات یہ ہے کہ ایک دفعہ ہمارے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے کہ 90 سے ایک بندہ جو ان کا مخالف تھا وہ اس علاقے سے جیت گیا۔ کچھ عجب سی بات لگتی تھی۔ کم از کم جس ایریے میں یہ لوگ رہے۔ ساری عمر وہاں ہیڈ آفس رہا وہ فیصل ووڈا کسی اور جگہ سے جیت جائے تو وہ 90 کے علاقے سے جیت گئے۔میاں طارق نے کہا کہ اصل میں آپ نے جو معاہدے کی بات کی ہے یہ غیر فطری ہے کراچی میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا جو سب سے بڑا مخالف ایک ایلیمنٹ تھا وہ صرف متحدہ قومی موومنٹ تھی۔ متحدہ کے خلاف اگر آج صحافی بات کر رہا ہے تو سب سے پہلے پی ٹی آئی نے جو بات کی تھی اس کے بعد سب لوگوںکو حوصلہ ملا ہے میں نے ذاتی طور پر بڑے تھریٹ برداشت کئے ہیں کہ جب پی ٹی آئی کو کسی چینل پر بلانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی میں کبھی ان کو اپنے پروگرام میں بلا لیتا تھا مجھے دھمکیاں ملتی تھیں۔ یہ معاہدہ غیر فطری ہے اور یہ پانچ سال نہیں چل سکتا۔ اور یہ کسی وقت بھی ہو گا کہ متحدہ قومی موومنٹ کسی ”قوم کے وسیع تر مفاد میں“ اس معاہدے سے باہر نکل آئے گی۔ اور آج ہی تمام اخبارات میں یہ سٹوری کوڈ ہوئی ہے کہ کل انہوں نے الیکشن کمیشن میں جا کر پی ٹی آئی کے خلاف جا رہے ہیں۔ جہاں تک فیصل واوڈا کی جیت وہ بلدیہ ٹاﺅن سے جیتے ہیں یہاں سے جو صاحب جیتے ہیں ان کا مسئلہ یہ ہے کہ جس طرح پہلے 2013ءکے الیکشن میں ہوا تھا وہ اس وقت ان کو ووٹ ملے اس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی پوری سرزنش کی الطاف حسین نے بلکہ آپ کو یاد ہو گا کہ ایک رات کو خطاب کے بعد پوری رابطہ کمیٹی کے ساتھ جو سلوک ہوا تھا فجر کے بعد سارے میڈیا کے سامنے آیا تھا کہ ان لوگوں کو مرغ بنا دیا گیا سینئر لوگوں کو کہ پی ٹی آئی نے اتنے ووٹ کیوں لے کر گئی۔ آنے والے دنوں میں ان کی چلنا مشکل ہو جائے گا۔ ضیا شاہد نے کہا کہ مبارکباد دیتا ہوں کہ جس زورو شور سے 90 سے پی ٹی آئی جیتی ہے جو ایم کیو ایم گڑھ ہے۔ آپ نے کیا نسخہ استعمال کیا ہے۔ آپ کا نام بھی لیا جا رہا ہے سپیکر کے سلسلے میں کیا یہ حتمی فیصلہ ہو چکا ہے۔عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی میں کیا نسخہ تھا کہ ہم کراچی میں جیت گئے میرا نسخہ استعمال یہ تھا کہ کراچی کے اندر بھی ایک صوبہ کی لہر دوڑ رہی ہے چند سال سے اور یہ کہ ایکسز سٹنگ پارٹی تھی بشمول ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی۔ ایم کیو ایم اقتدار میں 5 سال رہی۔ کسی پارٹی نے ڈیلیور نہیں کیا تھا اور دوسری بات تھی لوگ یہ محسوس نہیں کر رہے تھے کہ 2013ءکے اندر اچھا خاصا 8,7 لاکھ تحریک انصاف کو پڑا تھا مگر اب جب معاملہ چلا تو ہم نے دو باتیں میں نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کراچی کے الیکشن میں ان کو سویپ کرے گی الیکشن سے چند روز پہلے دوسرا میں نے کہا کہ شاید پاک سرزمین پارٹی کو ایک بھی سیٹ نہ ملے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کراچی کے لوگوں نے کراچی کی بہتری کے لئے ووٹ ڈالا ہے اور آج ہمارا ایم کیو ایم کے ساتھ بھی میمورنڈم ہو گیا ہے، 14 سیٹیں ہماری، 4 سیٹیں ان کی، 2 ان کی حیدرآباد میں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے معاملات ٹھیک کریں۔ بہت کچھ بہتری آ سکتی ہے۔ سپیکر شپ کے حوالہ سے عمران خان صاحب اس سلسلے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے میں واقف نہیں ہو اس بات سے۔ جس دن عمران خان صاحب اعلان کریں گے اس چیز کا تو تب یہ بات عیاں ہو گی۔ضیا شاہد نے کہا کہ اگر علوی صاحب آپ سپیکر بنیں تو ہماری طرف سے پیشگی مبارکباد۔ اگر وہ یہ ذمہ داری کسی اور کو بھی سونپیں تو آپ کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ جب آپ عملا آپ تن تنہا تھا تو آپ نے کراچی میں بلکہ پورے صوبے میں پی ٹی آئی کے محاذ کو بہت خوبی سے اور مہارت سے سنبھالا تھا۔ ضیا شاہد نے کہا ہے کہ میں اپنی صوابدید سے بتا رہا ہوں آج کے بعد ایک ماہ، 6 ماہ بعد، ایک سال بعد، پانچ سال بعد پاکستان کے اندر نئی حکومت کو یہ فیصلہ بدلنا پڑے گا یہ جو کمپنیاں بنا کر معاملات چلانے کا طریقہ بدلنا پڑے گا۔ یہ فیصلہ غلط تھا۔ سب سے بڑا ادارہ واپڈا تھا۔پرامن الیکشن رہا۔ اس سے پہلے بھی 12,10 قتل نہ ہوئے تھے۔ ایک جان بھی نہیں گنوائی۔ بظاہر کسی جگہ پر کسی نمائندہ سے یہ اطلاع نہیں ملی۔ آپ کی ٹیم کی کوئی یہ نہیں کہا کہ کسی جگہ پر کوئی غیر قانونی کام، کسی کے بازو مروڑنے سے لے کر کسی پر گولی چلانا کسی کی ٹانگ توڑنا، یا کسی کو قتل کرنا، یہ کام چونکہ نہیں ہوئے اس لئے پاکستان کی آرمی کو پاکستان کی ایجنسیوں کو، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کو خراج تحسین کرنا چاہئے۔ اگر میں نہیں کہتا نہ بات کرتا۔ ضیا شاہد نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ انتخابی نتائج میں تاخیر کے باعث لگنے والے الزامات کا جواب دے۔ چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ جلد سے جلد معاملے کو نمٹائیں ورنہ ہمیشہ ان پر الزام رہے گا کہ وہ اپنا فرص ٹھیک طرح سے ادا نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں تاریخ میں پہلی مرتبہ تینوں کی تینوں مذہبی جماعتیں مسترد ہو گئیں۔ جماعت اسلامی، ملی مسلم لیگ، اور فضل الرحمن کی جماعت کو عوام نے مسترد کر دیا۔ یہ ملکی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی ہے۔نگران وزیر قانون علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ 14 اگست سے پہلے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری منعقد ہو جائے لیکن آئین و قانون کی کچھ پابندیاں ہیں، جب تک الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کر دیتا اس وقت تک کابینہ کا اجلاس نہیں بلا سکتے۔ آر ٹی ایس سسٹم فلاپ ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر کمیٹی بنانے کی خبریں سنی ہیں لیکن کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، اگر الیکشن کمیشن کی درخواست موصول ہوئی تو ضرور انکوائری کمیشن تشکیل دیں گے۔ حکومت خود سے الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ آئین و قانون کے مطابق حکومت الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس سسٹم کے فلاپ ہونے کے بارے میں نہیں پوچھ سکتی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.