تازہ تر ین

لیگی حکو مت کا سیا ہ کا رنامہ ، شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں مبینہ مداخلت پر اوگرا نے 28 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو خلافِ قانون لائسنس جاری کیے

لا ہو ر (ویب ڈیسک)ن لیگ کے سابق دور حکومت میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں مبینہ مداخلت پر اوگرا نے 28 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو خلافِ قانون لائسنس جاری کیے۔اوگرا چیئرپرسن عظمیٰ عادل نے 18 جولائی 2016 کو عہدہ سنبھالنے کے بعد سیاسی و کاروباری اثر و رسوخ رکھنے والی جن 7کمپنیوں کو ابتدائی طور پر لائسنس جاری کیے ان میں بری امام دربار کے انتظامی امور کے انچارج راجہ سرفراز کی کمپنی اولیم پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ، سابق وزیرا عظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری اور موجودہ چیئرمین ایس این جی پی ایل سعید احمد کے بھائی چودھری احمد سعید کی کمپنی ایکسل پٹرولیم اور ایف آئی اے لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شاہد حسین کے نام قابل ذکر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 7آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پاکستان پٹرولیم رولز 1971 کے تحت لائسنس جاری کیے گئے ، بعد ازاں چیئرپرسن اوگرا نے دیگر درخواست گزاروں میں سے من پسند 21 کمپنیوں کو پاکستان آئل رولز 2016 کے تحت لائسنس جاری کیے۔اوگرا کے سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روزنامہ کو بتایا کہ اوگرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 44 (3) (c) (1) میں ترمیم اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر مذکورہ رولز 2016 کے تحت جاری کردہ تمام لائسنس کا اجرائ غیر قانونی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرا چیئر پرسن نے جن 7کمپنیوں کو پاکستان پٹرولیم رولز 1971 کے تحت لائسنس جاری کیے ان کمپنیوں کو سرکاری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے پاکستان آئل رولز 2016 کے تحت کاروبار کرنے کا پابند کیا گیا جس کے تحت ان کمپنیوں کو جاری لائسنس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھ گئے۔ اس حوالے سے اوگرا کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایل این جی/ایل پی جی/آئل شاہد نعمان افضل نے بتایا کہ چیئرپرسن نے 28 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو خلاف ضابطہ اور من پسند کاروباری شخصیات کو نوازنے کیلئے لائسنس جاری کئے ،چیئرپرسن سمیت دیگر اعلیٰ افسران کی انتظامی و مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے نیب پہلے ہی تحقیقات شروع کر چکا ہے۔ انہوںنے غیر قانونی لائسنس اجرائ کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بہتر ان معاملات کو کوئی اور کیسے جان سکتا ہے کیونکہ اس عرصے میں وہ بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain